خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

?️

پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، گورنر فیصل کریم کنڈی نے حلف لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس میں ان سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، آئی جی پولیس، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

پنڈال میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جو مسلسل نعرے بازی کررہے تھے۔

خیال رہے کہ 8 اکتوبر کو علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا تھا کہ وہ صوبائی چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں، جب کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے تصدیق کی تھی کہ چیئرمین عمران خان نے سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ مقرر کرنے کی ہدایت دی ہے۔

بعدازاں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کا معاملہ اس وقت نیا رخ اختیار کر گیا، جب گورنر فیصل کریم کنڈی نے دستخطوں میں فرق ہونے کی وجہ سے علی امین گنڈا پور کے دو استعفے واپس کر دیے اور انہیں 15 اکتوبر (بدھ) کو گورنر ہاؤس میں طلب کر لیا تاکہ معاملہ حل کیا جا سکے۔

اتوار ( 12 اکتوبر ) کی رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ’وزیراعلیٰ کا استعفیٰ اعتراض کے ساتھ واپس کر دیا گیا ہے‘۔

انہوں نے ایک خط بھی جاری کیا جو علی امین گنڈاپور کے نام تھا، اس میں بتایا گیا کہ گورنر ہاؤس کو 8 اور 11 اکتوبر کو دو استعفے موصول ہوئے، لیکن دونوں پر دستخط ایک جیسے نہیں تھے۔

دوسری جانب علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان کے دونوں استعفوں پر ان کے اصلی دستخط موجود ہیں۔

دریں اثنا 13 اکتوبر کو خیبرپختونخوا میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔

تاہم، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس انتخاب کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا آج ہونے والا انتخاب غیر آئینی ہوگا، جب تک علی امین کا استعفیٰ منظور نہیں ہوتا وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا۔

آخرکار پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس پر پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کو 15 اکتوبر کو شام 4 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا کہ اگر گورنر نے حلف نہیں لیا تو پھر اسپیکر کو ہدایت ہے کہ حلف لے۔

پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر خیبرپختونخوا کو عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد گذشتہ روز گورنر فیصل کریم کنڈی کراچی سے پشاور پہنچے اور آج عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیا۔

مشہور خبریں۔

قطر کے سابق وزیر اعظم کی عرب ممالک کو ایران کے ساتھ تعاون پر تاکید

?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:حماد بن جاسم الثانی نے بلومبرگ نیٹ ورک کے ساتھ بات

رشاتودی کی سرگرمیوں پر پابندی روس میں بی بی سی پر پابندی کا سبببن سکتی ہے:لز ٹیریس

?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں:   یوکرین پر روسی حملے کے بعد برطانوی وزیر خارجہ لز

سوڈان کے واقعات میں غیر ملکی اداکاروں کا کردار

?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: شاخِ افریقا میں واقع وسعت کے حامل ملک سوڈان، جو نیلِ

صوبوں کو لاک ڈاؤن سے متعلق انفرادی فیصلوں کا حق نہیں: فواد چوہدری

?️ 2 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں

پاکستان ویکسین کی 30 لاکھ خوراک تیار کرے گا، اسد عمر

?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس وفاقی وزیر

ایسوسی ایٹڈ پریس کا غزہ میں بھوکے لوگوں کے قتل عام کا بیان

?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں انسانی امداد کی

نیویارک کے انتخابات میں زهران ممدانی کی تاریخی کامیابی،کیا امریکا ایک نئے سیاسی دور میں داخل ہو چکا ہے؟

?️ 16 نومبر 2025 نیویارک کے انتخابات میں زهران ممدانی کی تاریخی کامیابی،کیا امریکا ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے