?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندگان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی مجموعی سیاسی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، عوامی فلاح، ترقیاتی منصوبوں اور گورننس سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت دائرہ اختیار کے تحت مسائل کے پائیدار حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا میں وفاق کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی جلد پشاور کا دورہ کرے گی اور عوامی نمائندگان سے مل کر وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لے گی۔


مشہور خبریں۔
ایرانی صدر کی شہادت پر فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کا ردعمل
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے گزشتہ رات کے ہوائی حادثے کے
مئی
ابھی میں نے کچھ نہیں کہا اگلے مرحلے کا انتظار کریں: مقتدی صدر
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: صدر تحریک کے رہنما، سید مقتدی صدر نے
اگست
عاصم اظہر کا مسجد الاقصیٰ حملے پر دُنیا کی خاموشی پر برہمی کا اظہار
?️ 9 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے مسجد
مئی
ایران کے رہبر انقلاب سے نیتن یاہو کا خوف انتخابی مہم تک پہنچ گیا
?️ 17 اگست 2026سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی نئی انتخابی
اگست
وزیر اعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اہم پیغام دیا
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں
ستمبر
آصف زرداری، شہباز شریف اور مریم نواز ملک کے سب سے ناپسندیدہ لیڈرز
?️ 8 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) گیلپ پاکستان سروے، آصف زرداری، شہباز شریف اور مریم نواز ملک کے سب سے
مارچ
اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں حوالے کرنے میں جان بوجھ کر تاخیر کا دعویٰ جھوٹ ہے: حماس
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: قابض افواج کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہ
اکتوبر
وزیر دفاع نے آرمی ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کا عندیہ دے دیا
?️ 17 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ
نومبر