?️
پشاور(سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی سے مزید 247 متاثر ہوگئے جبکہ ضلع پشاور تاحال ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں مزید 194 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے رواں ماہ کے وسط میں ڈینگی کے واقعات میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔
محکمہ صحت کے مطابق مچھروں کی افزائش اور بقا کے لیے مثالی درجہ حرارت 35-19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور یہ 15 نومبر کے بعد گرے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ پشاور میں 24 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس لیے ڈینگی کے واقعات رواں ماہ کے وسط تک زیادہ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر صوبے میں ڈینگی سے متعلق صورتحال قابو میں ہے۔
صوبائی ڈائریکٹوریٹ جنرل (ہیلتھ سروسز) کے انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ ریسپانس سسٹم کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق صوبائی اضلاع پشاور، صوابی، ہری پور، نوشہرہ اور مانسہرہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد بالترتیب 194، 19، 8،5 ہے۔
رپورٹ کے مطابق 3 ماہ قبل اس کے پھیلنے کے بعد سے صوبے میں 8 ہزار 90 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 46.88 فیصد کیسز یعنی 3 ہزار 793 پشاور میں رپورٹ ہوئے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: لاہور خطرات سے دوچار ہے، 71ہزار گھروں سے ڈینگی کا لاروا ملا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد
اس میں کہا گیا کہ 6 ہزار 861 مریض (84.80 فیصد) بخار سے صحت یاب ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 238 رپورٹ ہوئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ صوبے میں ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد ایک ہزار 220 ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ صوبے میں رواں سال ڈینگی سے اموات کی شرح بہت کم رہی، 9 افراد انفیکشن سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی سے اموات کی شرح 0.11 فیصد ہے کیونکہ ہسپتالوں کی سطح پر کیس مینجمنٹ میں بہتری آئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ صوبے بھر میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں جاری ہیں لیکن انفیکشن سے زیادہ متاثرہ علاقے کے رہائشی ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش میں مصروف حکام کے ساتھ بہت زیادہ تعاون نہیں کر رہے تھے۔
علاوہ ازیں پشاور انتظامیہ کے حکام نے محکمہ صحت اور زراعت، واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور اور میونسپل حکام کے ساتھ مل کر 12 دیہات کا دورہ کیا جہاں 70 فیصد کیسز رپورٹ ہورہے تھے۔
آئی ڈی ایس آر ایس کے ذریعے تیار کیے گئے عام منصوبے کے تحت، 7 ٹومولوجسٹ، پولیو ورکرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز گاؤں کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ لوگ ڈینگی کا باعث بننے والے انفیکشن سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ہری پور میں 543، نوشہرہ میں 527، مردان میں 451، مانسہرہ میں 398، صوابی میں 393، خیبر میں 316، بونیر میں 288، شانگلہ میں 204، ایبٹ آباد میں 180، کوہاٹ میں 163 اور چارسدہ میں 127 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔
اب تک مجموعی طور پر 47 ہزار 859 مشتبہ مریضوں کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔علاوہ ازیں محکمہ صحت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد ہلاک اور 65 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا سے 5 ہزار 769 اموات جبکہ ایک لاکھ 78 ہزار 577 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 95 فیصد مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 106 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیںصوبے میں ایک ہزار 437 فعال کیسز رپورٹ کیے گئےہیں۔
مشہور خبریں۔
ہمیں واضح پیغام دیا گیا پاکستان کے ساتھ ہیں لیکن آئی ایم ایف پروگرام مکمل کریں، وزیراعظم
?️ 24 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم
جنوری
لبنان پر زمینی حملے میں اسرائیلی فوج کا ہونے والا نقصان
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان پر زمینی حملے کے شروع ہونے کے پانچ دن
اکتوبر
میانمار میں 30 افراد کی جلی کٹی لاشیں برآمد
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:میانمار میں کچھ گاڑیوں کے اندر تیس افراد کی جلی ہوئی
دسمبر
ملک میں کورونا کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے
?️ 23 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خاصی
مئی
پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے متحرک، سیاسی جماعتوں سے رابطے
?️ 8 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے متحرک ہوچکی
اپریل
وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ کے پی کو اسلام آباد کیوں طلب کیا؟
?️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان
دسمبر
کتنے اسرائیلی شہری قابض کابینہ اور فوج پر اعتماد کرتے ہیں؟
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: ایک چوتھائی اسرائیلیوں کو قابض حکومت کی کابینہ اور فوج
فروری
ایران کے اقدامات کے بارے میں ایٹمی ایجنسی کا نیا دعویٰ
?️ 12 جون 2022سچ خبریں:انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی(IAEA) نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
جون