خیبرپختونخوا میں فائرنگ کے واقعات میں 3 پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ شہید

?️

پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے اضلاع کرک اور پشاور میں رات گئے کیے گئے مختلف حملوں میں دو پولیس اہلکار اور ایک سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگیا۔

یہ پیش رفت ایک روز قبل صوبے میں لکی مروت، بنوں، ضلع مہمند اور باجوڑ میں ہونے والے حملوں کے بعد سامنے آئی ہے۔

کرک کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شہباز الٰہی کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے 2 تھانوں اور سوئی گیس کی تنصیب پر حملہ کیا، فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار اور ایک نجی سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگیا۔

ڈی پی او الٰہی نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردوں نے بھاری توپ خانے سے حملہ کیا تاہم کرک پولیس نے تینوں حملوں کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افراد نے خرم اور تخت نصرتی تھانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس سب انسپکٹر اسلام نور خان شہید ہوگئے۔

سوئی گیس تنصیب پر حملے میں حملہ آوروں کا تعاقب کیا گیا لیکن وہ اندھیرے میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم، ان میں سے ایک ہلاک ہو گیا.

پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد مسلح عسکریت پسندوں کی جانب سے اغوا کیے گئے ایک سیکیورٹی گارڈ کو بھی بازیاب کرا لیا۔

ڈی پی او شہباز الٰہی نے کہا کہ پولیس نے جرات کا مظاہرہ کیا، بڑے حملوں کا مقابلہ کیا اور ناکام بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال اب قابو میں ہے، پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہو گئے تھے اور پہاڑوں کی طرف پیچھے ہٹ گئے تھے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ایک بیان میں ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، حملہ آور کاشف عرف جرار علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس کو مطلوب تھا۔

دریں اثنا، پشاور کے تھانہ مچی گیٹ کی پجگی چوکی پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نذر علی شہید ہوگیا، پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

علاوہ ازیں، جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے گاؤں ڈبکوٹ میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے جوہر نامی ایک سابق پولیس افسر ہلاک ہو گیا، متوفی کا تعلق خجل خیل قبیلے سے تھا اور وہ وانا پولیس میں خدمات انجام دے چکے تھے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سیکیورٹی فورسز بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کررہی ہیں، شہیدوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

نومبر 2022 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کے بعد پاکستان میں گزشتہ ایک سال کے دوران خاص طور پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں ضلع بنوں کنٹونمنٹ پر ہونے والے حملے میں 5 جوان شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 16 دہشت گرد مارے گئے تھے، دھماکوں سے ہونے والی تباہی کے باعث 6 بچوں سمیت 13 شہری جاں بحق جبکہ 32 زخمی ہوگئے۔

حملے کے بعد انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ جمعرات کو کے پی کے جنڈولہ کے علاقے میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے 10 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ایٹالوی وزیر اعظم اور دو وزیروں کے خلاف غزہ عالمی عدالت میں مقدمہ دائر،غزہ نسل کشی کا الزام 

?️ 8 اکتوبر 2025ایٹالوی وزیر اعظم اور دو وزیروں کے خلاف غزہ عالمی عدالت میں

بھارت سے تعلقات کی نوعیت کے لئے وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا

?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے تعلقات کی

اعلٰی عدلیہ کے سابق ججز کے خلاف کارروائی پر وفاقی حکومت کی اپیل، فریقین کو نوٹس جاری

?️ 31 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اعلٰی عدلیہ کے سابق ججز

میرے گانے گاکر ’پاکستان آئیڈل‘ کے شرکا مقابلہ جیت سکتے ہیں، سجاد علی

?️ 25 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار سجاد علی نے کہا ہے کہ ان

وزیر داخلہ نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

?️ 3 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں 10 مئی

ابوعبیدہ: صہیونی رژیم کی مزاحمتی محاذوں کو تقسیم کرنے کی کوشش ناکام ہے

?️ 19 جون 2026سچ خبریں: القسام بریگیڈز کے عسکری ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ

یمن میں امریکی مہم جوئی؛ ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان 

?️ 5 اپریل 2025 سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، یمن پر کیے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے