?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں اور بچلے درجے کے سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں خواتین سمیت 6 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
میڈیا کے مطابق ضلع اپر دیر سے سوات آنے والے 10مسافروں کو طوفانی بارش نےگھیر لیا، طوفانی بارش کے دوران شدید سردی سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ شدید سردی سے خاتون سمیت 4 افراد بے ہوش جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ہی خاندان کے 10افراد اپر دیر سے پیدل قادر کوٹ جارہے تھے۔
مالاکنڈ کمشنر کا کہنا ہے کہ سوات ڈویژن کے تمام اضلاع میں تمام ادارے الرٹ ہے، جہاں خطرہ ہے وہاں سے لوگوں کو محفوظ مقامات منتقل کررہےہیں۔
دوسری جانب ضلع باجوڑ کی تحصیل خار لوئی سم لرہ قعلہ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گرنے خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ مال مویشی ہلاک ہوگئے۔
اسی طرح ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقہ سوکئی میں بھی مکان کی چھت گرگئی، چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دب کر 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور دو بیٹیاں شامل ہے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق افراد کی لاشوں کو ملبے سے نکال لیا۔
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بارش اور سیلاب کے بعد سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں ایف سی کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔
حالیہ بارشوں سے متعدد کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا،یونین کونسل ڈاک اور انام بوستان کا زمینی رابطہ گزشتہ 7 روز سے منقطع ہے، پی ڈی ایم اے،ضلعی انتظامیہ اور ایف سی زمینی رابطہ بحال کرنے میں مصروف ہیں۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں سے جل تھل ایک ہوگیا، بعض علاقوں میں اولے بھی پڑے۔
اُدھر مری کی یونین کونسل پھگواڑی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث روڈ بلاک ہوگئی۔پی ڈی ایم اے نے اپریل کے آخری عشرے میں ایک طاقتور سسٹم کے برسنے کا الرٹ جاری کردیا۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 46 افراد جاں بحق جبکہ 60 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب صیہونیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کب عام کرے گا؟
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:فری میسنز دنیا میں ایک نیا نظام چاہتے ہیں جس میں
نومبر
غزہ کے لوگوں کے قتل میں مصنوعی ذہانت کا دخل
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار گلوبز نے معتبر ذرائع ابلاغ میں
دسمبر
طالبان ایسا کیا کرنے کا سوچ رہے ہیں کہ دنیا حیران رہ جائے
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: طالبان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہمیں ایسا
اگست
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: آج بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے گورننگ بورڈ
جون
صدر مملکت نے ٹک ٹاک پر پیغام جاری کر کے اپنی موجودگی کا اظہار کیا
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری
جولائی
تل ابیب-واشنگٹن سیکورٹی تعاون خطرے میں
?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی
مارچ
فیلڈ مارشل سے کاروباری شخصیات کی ملاقات، بجٹ سے متعلق تحفظات دور کرنے کا مطالبہ
?️ 22 جولائی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر
جولائی
علی امین گنڈاپور کالا باغ ڈیم پر بیان کی وضاحت کریں۔ گورنر خیبرپختونخوا
?️ 3 ستمبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استفسار کیا
ستمبر