?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس کی بنیاد پر 2 مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز نے خوراج کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ لکی مروت میں دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی پراکسی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دوسری کارروائی ضلع بنوں میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں مزید 17 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی سی پی آر کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی بھارتی سرپرست خوارج کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ملک سے بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طورپر ختم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 11 ستمبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر لوئر دیر کے عمومی علاقے لال قلعہ میدان میں آپریشن کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا تھا۔
تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 7 بہادر سپوتوں نے معصوم شہریوں کو بچاتے ہوئے شہادت کا درجہ حاصل کیا، ان سویلین کو بھارتی حمایت یافتہ خوارج نے یرغمال بنا رکھا تھا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی جارحیت کے بعد یونیفل میں خلفشار
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن (یونیفل) پر صیہونی حملوں
نومبر
ویلش کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد برطانوی حکمران جماعت کا سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی کو ویلش کی علاقائی
اکتوبر
بین الاقوامی قانون میں مغربی دھوکہ ناقابل برداشت: پیوٹن
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے زور دے کر کہا کہ
دسمبر
کیا یورپی ممالک فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں؟ آئرلینڈ کے وزیر خارجہ کی زبانی
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: الجزیرہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے آئرلینڈ کے وزیر
مئی
امریکی بدمعاشیاں دنیا کے امن کے لیئے شدید خطرہ
?️ 15 اپریل 2021(سچ خبریں) تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ امریکا نے اپنے
اپریل
اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بار بار بے
جولائی
دبئی کی جبل علی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے کے بارے میں اہم انکشاف، متعدد صہیونیوں کی ہلاکت کی خبر
?️ 12 اگست 2021دبئی (سچ خبریں) گذشتہ ماہ 7 تاریخ کو دبئی کی جبل علی
اگست
طالبان کے ساتھ غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودگی پر چین کا اظہار تشویش
?️ 29 جولائی 2021سچ خبریں:افغان وزارت خارجہ نے بدھ کے روز طالبان کے ایک وفد
جولائی