خیبرپختونخوا عمران خان کا ہے اور یہاں پر صرف ان ہی کی چلے گی، سہیل آفریدی

?️

پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا صرف عمران خان کا ہے اور یہاں پر صرف عمران خان کی چلے گی، میرا لیڈر جب آپریشن کے خلاف ہے تو یہاں کوئی آپریشن نہیں کرسکتا۔

صوبے کا 30واں وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میرے پاس کھونے کے لیے پیسہ ہے نہ کرسی، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ان کی فیملی کے مشورے کے بغیر کہیں اور منتقل کیا تو پورا ملک جام کر دیں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ براہ مہربانی آپ افغانستان کی پالیسی پر نظر ثانی کریں، جو بھی پالیسی بنائیں، اس میں خیبرپختونخوا کی حکومت، یہاں کے عوام اور قبائلی لوگوں کو اعتماد میں لیں، ان شا اللہ مثبت جواب آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کو بتایا گیا تھا کہ ایک دفعہ آپ پھر خیبرپختونخوا میں دہشت گردی لا رہے ہیں، تو آپ یہ پختونوں کے سر کا سودا کر رہے ہیں، لوگوں نے جب مزاحمت شروع کی اور جلسے جلوس شروع کیے، تو کچھ لوگ بھاگ نکلے، کچھ وہاں رہے، جب ہم سوال کرتے ہیں کہ ایک بار پھر دہشت گردی آرہی ہے، تو آپ کہتے تھے کہ یہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

نو منتخب وزیراعلیٰ نے کہا کہ جس طرح ہمارا لیڈر ملٹری آپریشن کے خلاف ہے، میں یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے ہوتے ہوئے کوئی آپریشن نہیں کرسکتا، فوجی آپریشن مسئلے کا حل نہیں، دنیا ڈائیلاگ کی طرف جا رہی ہے، آپ نے کتنے آپریشن کرلیے، دہشت گردی پھر واپس آگئی، یعنی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں، تمام فیصلے بند کمروں میں کیے گئے، ذات کے لیے فیصلے کیے گئے، یہ اس مسئلے کا حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا حل یہ ہے کہ آپ کہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہے، اگر ایسا ہے تو یہاں کی صوبائی حکومت، منتخب نمائندوں، لوکل گورنمنٹ اور قبائلی عوام کو اعتماد میں لینا ہوگا، ان سے پوچھنا ہوگا کہ مسئلہ کیسے حل کیا جائے، ان کی رائے کے مطابق فیصلے کریں گے تو مسئلہ حل ہوگا۔

سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ ہم عمران خان سے عشق کرتے ہیں، اس سے پہلے آپ نے لوگ دیکھے ہوں گے، جو سیاست کرتے تھے، ہم عشق کرتے ہیں، آپ نے جس طرح قبائلیوں کو عزت بخشی اور شعور دیا ہے، میں آپ کو یقین دلواتا ہوں کہ خیبرپختونخوا صرف عمران خان کا ہے اور یہاں پر صرف عمران خان کی چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ میرا لیڈر صرف خیبرپختونخوا اور پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا مقبول ترین لیڈر ہے، وہ جانتے تھے کہ قبائلی محرومی کا شکار ہیں، آج تمام قبائلی عمران خان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

نئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں پرچی سے وزیراعلیٰ نہیں بنا، قبائلی علاقے ترقی میں پیچھے رہ گئے، ان میں احساس محرومی موجود تھا، جو اب ختم ہونے جا رہا ہے، قبائلیوں کا احساس محرومی دور کرنے کے لیے مجھے وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے، میرے نام کے ساتھ زرداری، بھٹو اور شریف نہیں ہے، میرا تعلق قبائلی اضلاع سے ہے، جہاں کے عوام خوشیاں منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم ہے، جس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میرے خاندان کا کوئی فرد سیاست میں نہیں، میرے انتخاب پر قبائلی اضلاع میں خوشیاں منائی جارہی ہیں، اپنی محنت سے اس مقام پر پہنچا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے نام کے ساتھ آفریدی ہونے کی وجہ سے جب وزیراعلیٰ کے لیے میرا نام سامنے آیا تو ایک مائنڈ سیٹ نے مخالفت کی، ان کا مائنڈ سیٹ یہی ہے کہ قبائلی ہمیشہ مرنے کے لیے ہیں، ان کے حقوق اور معدنیات پر یہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں، یہی مائنڈ سیٹ 78 سال سے ہم پر حکومت کر رہا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران شعر بھی پڑھا کہ ……….

’وہ ایک سمندر کھنگالنے میں لگے ہوئے ہیں

ہماری کمیاں نکالنے میں لگے ہوئے ہیں

وہ، جن کی اپنی لنگوٹی تک پھٹی ہوئی ہے

ہماری پگڑیاں اچھالنے میں لگے ہوئے ہیں‘

سہیل آفریدی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے افغان مہاجرین کو سنبھالا، جگہ دی اور کھانے پینے کا انتظام کیا، انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے اسی طرح عوام کی بھلائی کے کام کرتے ہیں، جیسے علی امین گنڈاپور نے کیے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں ارشد شریف کو شہید قرار دیتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اپنے پہلے خطاب میں نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بجلی کی کمی اور پانی کے مسائل کے حل کے لیے شمسی توانائی کے ذریعے ایک لاکھ 20 ہزار گھروں کو بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا، اور کہا کہ اپنے لوگوں کو روزگار دینے کے لیے بارڈر پر واقع مارکیٹیں کھولیں گے۔

انہوں نے دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی ٹھوس پالیسیاں بنانے کا عزم ظاہر کیا، اور کہا کہ ہیلتھ کارڈ میں مزید بڑی بیماریوں کا علاج بھی شامل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کسی گھر میں بچہ پیدا ہوا تو 3 ماہ تک مکمل ذمہ داری صوبائی حکومت اٹھائے گی۔

انہوں نے سرکاری ملازمین کے لیے مفت علاج کی سہولت کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ تعلیم پر فوکس کریں گے، انصاف تعلیم پروگرام کے تحت مفت تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا، اسکولوں سےباہر بچوں کو واپس لائیں گے اور شرح خواندگی بہتر بنائیں گے، امن و امان کے لیے سرمایہ کاری کریں گے، قانون نافذ کرنے والی استعداد کار بڑھاکر بد امنی اور دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے۔

نئے وزیراعلیٰ نے سیاحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے اور سیاحوں کے لیے نئے مقامات کھولنے، انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کا بھی اعلان کیا۔

سہیل آفریدی جب حلف اٹھا کر خطاب کے لیے قائد ایوان کی نشست پر پہنچے تو انہوں نے عمران خان کی تصویر بھی ڈائس پر رکھی ہوئی تھی۔

اپنے خطاب میں نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ ’میں سرکاری گاڑیوں اور پروٹوکول کا شوقین نہیں ہوں، جیسا تھا ویسا ہوں اور ایسا ہی رہوں گا، جس دن عمران خان ہدایت دیں گے، اسی دن کرسی کو لات مار کر چھوڑدوں گا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل ایک سال سے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے : امیر قطر

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے

افغانستان میں بدامنی کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا نے اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا

?️ 25 مئی 2021آسٹریلیا (سچ خبریں)  امریکا نے جب سے افغانستان سے اپنی افواج کے

بیروت کے "محبت کی چٹان” پر سعودی میڈیا کا اختلاف اور نفرت

?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کی جانب سے سید حسن نصر اللہ اور

آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی

?️ 25 جون 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو اور اسلامی انقلاب کے رہنما آیت اللہ

یمن پر امریکی حملے مزید وسیع ہوں گے:امریکی اخبار

?️ 30 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے یمن پر حملوں

کراچی کے علاقے شیر شاہ دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 8 ہو گئی

?️ 18 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں ) کراچی کے علاقے شیر شاہ میں زیر زمین گزرنے

کینیڈا نئے بجٹ کے ذریعے امریکہ پر انحصار کم کرنے کی تلاش میں

?️ 4 نومبر 2025کینیڈا نئے بجٹ کے ذریعے امریکہ پر انحصار کم کرنے کی تلاش

غربت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی:وزیراعظم

?️ 26 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم ممالک کے سفیروں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے