?️
پشاور: (سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سوات کو اہم کامیابی ملی ہے اور بریکوٹ میں فتنہ الخوارج کے 3 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے 3 اہم کارندے ہلاک کردیے، سی ٹی ڈی سوات کے کامیاب آپریشن میں اجمل عرف وقاص سمیت 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔
ولیج ڈیفنس کونسل کے ارکان کے قاتل اجمل کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی۔
سی ٹی ڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، پولیس اہلکاروں کی شہادتوں میں ملوث تھے، بیرونی فنڈنگ سے دہشت گردی پھیلانے والا نیٹ ورک تباہ، دہشت گرد آئی ای ڈی حملوں اور بھتہ خوری کے مقدمات میں بھی مطلوب تھے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کی یہ کارروائی سوات اور ملحقہ علاقوں میں فتنہ الخوارج کے آپریشنل ونگز پر کاری ضرب ہے، فتنہ الخوارج کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہیں۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس افسر (آر پی او) مالاکنڈ ڈویژن شیر اکبر خان نے فتنہ الخوارج کے آپریشنل کمانڈ ونگ پر کاری ضرب لگانے پر علاقائی پولیس اور سی ٹی ڈی سوات کی تعریف کی ہے اور کہا کہ خیبرپختونخوا میں دیر پا امن و امان کے قیام کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔
ہنگو میں ڈی پی او پر حملے میں ملوث دہشتگرد ہلاک
دوسری جانب ہنگو میں کارروائی کے دوران پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) پر حملے میں ملوث دہشت گرد مارا گیا، اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس نے فالو اپ آپریشن کرتے ہوئے ہنگو میں پولیس اور ڈی پی او ہنگو پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو ہلاک کیا۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ دوآبہ کی حدود میں مطلوب دہشت گرد آپریشن کے دوران ہلاک ہوا، مقابلے میں پولیس کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔


مشہور خبریں۔
سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے۔ مریم نواز
?️ 30 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کو ہدایت کی
اگست
کیا وزیراعظم کے نئے دور میں نیتن یاہو کی ناکامیاں ختم ہو جائیں گی؟
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے نئے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اس وقت
نومبر
’سلطان صلاح الدین ایوبی‘ کا پہلا اردو ٹیزر جاری
?️ 1 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) 12ویں صدی کے مشہور مسلمان کمانڈر ’سلطان صلاح الدین
اپریل
یمنی انقلاب کا نام آزادی اور تسلط سے نجات ہے؛ یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ
?️ 16 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس ملک کے شہریوں
ستمبر
ٹیکس وصولی میں اضافہ مضبوط معیشت سے ہی ممکن ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف
?️ 2 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس
دسمبر
آیت اللہ سیستانی کا اقوام متحدہ سے مطالبہ
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن کی پولیس کی جانب سے قرآن پاک کو جلانے
جولائی
سندھ: ویکسین کی قلت کے باعث آج ویکسینیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ
?️ 20 جون 2021کراچی (سچ خبریں)محکمہ صحت کے مطابق کراچی کے متعد دسینٹر ز میں
جون
وزیراعظم کی آبی آلودگی کے خاتمے پر توجہ مرکوز
?️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے
دسمبر