?️
پشاور: (سچ خبریں) سینیٹ کی 30 خالی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے جوکہ شام 4 بجے تک جاری رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینٹ انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے، پولنگ عملہ بھی موجود تھا تاہم اسمبلی میں مقررکردہ وقت (9 بجے) سینیٹ انتخابات شروع نہ ہوسکے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے معاملے پر اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرادی تھی۔
درخواست اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی نے صوبائی الیکشن کمیشنر کے پاس جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہمارے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا، الیکشن ملتوی کیا جائے۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے اپوزیشن کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کرلیا تھا جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی صوبائی اسمبلی پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے سینیٹ انتخابات سے متعلق ارکان سے مشاورت کی۔
دریں اثنا صوبائی الیکشن کمشنر نے انتخاب ملتوی کرنے کا اعلان کردیا، الیکشن کمیشن کا عملہ سامان سمیت خیبرپختونخوا اسمبلی سے روانہ ہوگیا۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیرسربراہی 5 رکنی الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس پر تمام اراکین کے دستخط بھی ہیں۔
تحریری حکم نامہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218 کی شق 3 اور الیکشن ایکٹ کے تحت امیدواروں سے حلف نہ لیے جانے پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردیے ہیں۔
حکم نامہ کے مطابق نو منتخب ارکانِ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلف تک انتخابات روک دیے گئے ہیں۔
تحریری فیصلے میں واضح کیا گیا ہے مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں نے حلف کے لیے اسپیکر صوبائی اسمبلی سے رابطہ کیا، اس کے باوجود اسپیکر صوبائی اسمبلی نے حلف سے متعلق انتظامات نہ کیے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کے حلف سے مشروط کیے تھے۔


مشہور خبریں۔
حسن نصراللہ کی دھمکی کے بعد قبرس کے صدر کا خوف و ہراس
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: قبرس کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائیڈز نے سید حسن نصر اللہ کی
جون
فرانس کو 1961 کے قتل عام پر معافی مانگنی چاہیے:الجزائری تنظیم
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:الجزائر کی نیشنل لبریشن فرنٹ نے اکتوبر 1961 میں فرانسیسی فوجیوں
اکتوبر
عمران خان کا پی ٹی آئی کو ’نشانہ بنائے جانے‘ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ
?️ 15 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان
نومبر
شام میں امریکہ کو نئے سال پر میزائلوں کا تحفہ
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کل رات اس ملک
جنوری
پاکستان بھر میں عوامی سوگ
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:گزشتہ بدھ کو یونانی پانیوں میں مہاجرین کی ایک کشتی ڈوبنے
جون
امریکی فرم نے فائیو جی نیلامی کی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کے لیے مقرر کردہ امریکی کنسلٹنٹ
نومبر
کیا فلسطین اکیلا ہے؟ حافظ نعیم الرحمٰن کا بیان
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے
اگست
صہیونی امریکی منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں: لبنانی مزاحمتی تحریک کا اعلان
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے خطے میں صہیونی
اکتوبر