?️
خیبر پختونخواہ(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسمٰعیل خان اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جہاں 2 دہشت ہلاک اور 3 گرفتار ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے گاؤں کوٹ کلی میں کارروائی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیا۔بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے قبضے میں دھماکہ خیز ڈیوائسز اور راکٹوں سمیت بڑے پیمانے میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران کرک سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ سپاہی فریداللہ اور ڈیرہ اسمٰعیل خان سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سپاہی شعیب نے بہادری کا مظاہرہ اور لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔خیال رہے 31 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 فوجی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال کے نام سے ہوئی تھی اور دہشت گردوں کے پاس سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تھا، آپریشن میں ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والے اہلکاروں میں بہاولپور سے تعلق رکھنے والے حوالدار منور، لکی مروت کے رہائشی سپاہی ذکااللہ، کوہاٹ کے رہائشی سپاہی فرحان اور ایبٹ آباد کے رہائشی سپاہی شیراز شامل تھے۔اس سے قبل 25 دسمبر کو ضلع شمالی وزیرستان کےعلاقے شیوا میں دہشت گردوں نے پاک فوج کی پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا تھا۔آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ دہشت گردو سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 32 سالہ نائیک نور مرجان شہید ہوگئے، جن کا تعلق کرم سے تھا۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیدیا
?️ 22 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ
مارچ
اگر کوئی بھی افغان بچہ تعلیم سے محروم رہا تو میں ذمہ دار ہوں:طالبان رہنما
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ نے قندھار میں ہونے والے طالبان
اگست
فرانس میں جاری مظاہروں میں 370 سے زائد افراد کو گرفتار
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ایمینوئل میکرون کے پنشن پلان
مارچ
کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیمبر میں اہم مشاورتی اجلاس
?️ 17 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
فروری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الہی کو طبی سہولیات کی فراہمی اور جیل سے منتقلی کی درخواست ملتوی
?️ 22 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کو طبی سہولیات
اپریل
یمنیوں کا متحدہ عرب امارات کو سبق؛دارالحکومت کو لرزا دیا
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کی جارحیت کا جواب دیتے
جنوری
پاکستان میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی
?️ 5 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) دنیا کے اکثر ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس
جنوری
سویڈن میں قرآن پاک کی توہین پر عرب ممالک کا ردعمل
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:عرب ممالک نے سویڈن میں ترک سفارت خانے کے سامنے انتہائی
جنوری