?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا حکومت نے سیاحت کے فروغ، مقامی آبادی کو روزگار کی فراہمی اور معاشی خود کفالت کے لیے ہوم سٹے منصوبے کے تحت اہم اقدام اٹھاتے ہوئے میزبان پروگرام شروع کر دیا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اس پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کیے۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور مقامی افراد کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ میزبان پروگرام کے ذریعے سیاحتی علاقوں کے مقامی لوگوں کو 30 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ اب تک مجموعی طور پر 95 افراد میں چیک تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
بریفنگ کے مطابق سوات، اپر چترال، لوئر چترال، اپر دیر، لوئر دیر، ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے رہائشیوں کو اس پروگرام کے تحت قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، اس منصوبے کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سیاحوں کو نجی گھروں میں قیام کی معیاری سہولت میسر آئے گی اور سیاحوں کو اپنائیت کے ساتھ بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے پیسے بھی کمانے ہیں اور عزت بھی دینی ہے اور عزت کمانی بھی ہے، پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت محدود وسائل کے باوجود اپنے عوام پر سرمایہ کاری کر رہی ہے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو،2022 سے آج تک قوم مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے جبکہ وفاق کے ذمے خیبر پختونخوا کے 4000 ارب روپے سے زائد کے بقایاجات ادا نہیں کیے جا رہے۔
وزیر اعلیٰ نے الزام عائد کیا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت میں 5300 ارب روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے اور وفاق میں بیٹھے کرپٹ حکمران عوام کے پیسوں سے عیاشیاں کر رہے ہیں۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا ہے کہ عوام پر سرمایہ کاری ہی ملک کی ترقی کی ضمانت ہے اور عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو سوچنا چاہیے کہ ملک کس سمت جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
صوبے ممکنہ طور پر600 ارب روپے وفاق کو فراہم نہیں کرسکیں گے
?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سرکاری اداروں (ایس او ایز) منافع اور ڈیوڈنڈ
مئی
پاکستان کی کاربن مارکیٹ پالیسی تیار، سمری منظوری کےلیے وفاقی کابینہ کو ارسال
?️ 3 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے کاربن مارکیٹ پالیسی تشکیل دے دی،
دسمبر
ہم دھماکہ خیز مواد کو راستے سے ہٹانے کے لیےافغان بچوں کو استعمال کرتے تھے؛امریکی فوجی کا اعتراف
?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:افغانستان میں تعینات ایک امریکی فوجی نے انکشاف کیا ہے کہ
جنوری
مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
?️ 20 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور چوہدری پرویز
اگست
اپوزیشن 23 مارچ کو خود خراب ہو گی
?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
دسمبر
ہم افغانستان میں مسلح اپوزیشن گروپوں کی حمایت کرتے ہیں: برطانیہ
?️ 23 اپریل 2022سچ خبریں: قطر کے دورے کے موقع پر طالبان کے عبوری وزیر
اپریل
برطانوی پارلیمنٹ تحلیل
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: انگلستان کے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ اس ملک
مئی
سعودی عرب میں گرفتاریوں کی نئی لہر
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی اپوزیشن ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کی
جولائی