?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔
خواتین کے عالمی دن پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قائدِاعظم نے خواتین کی مساوی شرکت کو قومی ترقی کے لیے ضروری قرار دیا تھا، شہید بے نظیر بھٹو کی قیادت پاکستانی خواتین کے عزم کی روشن مثال ہے، کاک پٹ سے پارلیمنٹ تک خواتین کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح اور بیگم نصرت بھٹو کی جدوجہد خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہیں، آئینی اقدامات سے پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی نمائندگی یقینی بنائی گئی، امتیازی قوانین اور نقصان دہ سماجی رویوں کے خاتمے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مساوی حقوق سے خواتین کی تعلیم، روزگار اور تحفظ ممکن بنتا ہے، دیہی خواتین زراعت اور معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، خواتین کے خلاف امتیاز کے خاتمے کے لیے پاکستان عالمی معاہدوں کا پابند ہے۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ خواتین کو قرض، جائیداد اور روزگار تک برابر رسائی دینا ضروری ہے، ترقی کا اصل پیمانہ خواتین کی زندگی میں عملی بہتری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج خواتین کےعالمی دن پر پاکستان اور دنیا بھر کی خواتین کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور جذبہ خیر سگالی کا اظہار کرتا ہوں، بالخصوص پاکستان کی خواتین، ماؤں بہنوں، بیٹیوں کو سلام اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کی حفاظت ملکی پائیدار ترقی اور قومی خوشحالی کی ضمانت ہے، قوم کی مجموعی ترقی و خوشحالی کو خواتین کے لیٔے یکساں مواقع اور بامعنی شمولیت ہی یقینی بناتی ہے، خواتین کی محنت، عزم و ہمت اور زندگی کے ہر شعبے میں گراں قدر خدمات ہمارے لیے من الحیث قوم باعث فخر اور باعث تقویت ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خواتین نہ صرف خاندان بلکہ، معاشرہ اور قوم کی مثبت اقدار پر مبنی بنیاد میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں، تعلیم سے لے کر کھیل تک، گھروں سے لےکر حکومت تک، پاکستانی خواتین کی استقامت اور کامیابیاں ایک مضبوط اور خوشحال ملک کی تعمیر میں انقلابی کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، سپیکر اسمبلی، وزارت اعلیٰ کے عہدوں سے لے کر عدلیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، صحت، تعلیم، کاروبار اور مسلح افواج تک، خواتین نے آنے والی نسلوں کے لیے نئی راہیں ہموار کی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان کا عزم پختہ ہے کہ ایسا ماحول یقینی بنایا جائے جہاں خواتین کسی بلا امتیاز و خوف اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔


مشہور خبریں۔
فراڈ کیس: علی زیدی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
?️ 17 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عدالت نے فراڈ کیس میں گرفتار رہنما پاکستان تحریک
اپریل
ریاض کانفرنس میں صیہونیوں کی نمایاں موجودگی پر ہنگامہ
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:LIAP 2023 تکنیکی کانفرنس میں اسرائیلی سرمایہ کاروں کی نمایاں موجودگی
فروری
کابل سفارت خانے پر حملہ: داعش کے دعوے پر تصدیق کی جاری ہے، دفتر خارجہ
?️ 4 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروپ
دسمبر
اسرائیل خطرناک سیاسی اور سفارتی تنہائی کے قریب:صہیونی میڈیا
?️ 10 ستمبر 2025اسرائیل خطرناک سیاسی اور سفارتی تنہائی کے قریب الجزیرہ کے مطابق صہیونی
ستمبر
صہیونی حکومت کو بحران حالات کا سامنا
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: جوں جوں غزہ کی جنگ طویل ہوتی جارہی ہے، مقبوضہ فلسطین
جون
صیہونیوں کے ہاتھوں 60 سالہ فلسطینی کی شہادت
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:ایک 60 سالہ فلسطینی شہری جمعہ کی شام مغربی کنارے کے
جولائی
فلسطین میں گھات لگا کر حملے میں سات صہیونی زخمی
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونیستی ریجیم کے ٹی وی چینل "نیٹ ورک 14” نے اپنی
جولائی
توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ کیس: جیل ٹرائل کیخلاف اپیل پر فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ارسال
?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ اور القادر
جنوری