خطے میں امن کیلئے کوشاں ہیں،بھارت کو پہلا قدم اٹھانا پڑے گا:عمران خان

افغانستان میں امن کے شراکت دار بننے کے لئے تیار ہیں: وزیر اعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطے میں امن کیلئے کوشاں ہیں بھارت کو پہلا قدم اٹھانا پڑے گا، اگر بھارت پہلا قدم نہیں اٹھاتا تو ہماری کوششیں آگے نہیں بڑھ سکتیں ، بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کے لئے مسئلہ کشمیر نے ہمیں روک رکھا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مسائل ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں،بھارت کشمیریوں کو حق رائے دہی دے، کشمیریوں کو حق رائے دہی دینا دونوں ملکوں کیلئے بہتر ہے، ہم نے افغانستان میں امن لانے کیلئے کوشش کی، بائیڈن انتظامیہ بھی سمجھتی ہے جنگ مزید نہیں چلنا چاہیے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ ملک کبھی بھی محفوظ نہیں ہوسکتا جہاں چند افراد امیر اور غریبوں کا سمندر ہو،ہمارے پاس گندم کی پیداوار کا جائزہ ہی موجود نہیں تھا اور جتنے پیداواری جائزے موجود تھے وہ سب غلط نکلے،حکومت ٹارگٹڈ سبسڈیز کا پروگرام لارہی ہے جسے عالمی سطح پر سراہا جائیگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ابھی بھی امید رکھتے ہیں کہ اگر بھارت کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کے مطابق ان کا حق خودارادیت دے دے تو یہ خود بھارت کے لیے بھی اتنا مفید ہے جتنا پاکستان کے لیے، خطے کا امن بھی اسی مسئلہ پر منحصر ہے۔

وزیراعظم نے بھارت میں غربت کی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے  مطابق بھارت کو یہ فائدہ ہوگا کہ وہاں غربت ہے جس کو ہمارے معاشی و تجارتی تعلقات سے دور کرنے میں مدد ملے گی علاقائی روابط بڑھیں گے اور وہ بھی وسطی ایشیا سے منسلک ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید  کہا کہ ہمیں دیگر چیلنجز بھی درپیش ہیں مثلاً موسمیاتی تبدیلیاں اور ہمیں فخر ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ہماری حکومت کی کاوشوں جیسا کہ 10 ارب درخت سونامی کو تسلیم کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے وہ اقدامات کیے ہیں جو دنیا میں بہت کم ممالک نے اٹھائے ہیں اور ہم ہر اس ملک کے ساتھ شامل ہوں گے جو پیرس ماحولیاتی معاہدے کے تحت اقدامات کریں گے۔

 

مشہور خبریں۔

چیئرمین سینیٹ کا اہم بیان، برابری کی بنیاد پر ہاؤس چلایا جائے گا

?️ 17 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےاہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے

عوام کی مدد سے میں ملک کا نوجوان وزیر اعظم بنوں گا، بلاول بھٹو

?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا

عبدالملک الحوثی کا سعودی عرب کو پیغام: حزب اللہ تنہا نہیں ہے

?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: اسی وقت جب سعودی عرب صیہونی حکومت اور امریکہ کے

مقبوضہ بیت المقدس میں ایک نئے شہادت طلبانہ حملے کی غیر مصدقہ خبر

?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ ایک فلسطینی شہری

یو اے ای کی ترکی میں ایک اور بغاوت کی کوشش

?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی ویب سائٹ لیکس نے بتایا ہے کہ

ایران کے خلاف جنگ کے اثرات؛ امریکہ میں پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ 

?️ 30 اپریل 2026سچ خبریں:امریکہ پر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے نتائج بھاری پڑ

پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ ہوتو عمران خان کی رہائی بڑی بات نہیں،رانا ثناءاللہ

?️ 22 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءرانا ثناءاللہ کا کہنا

ایران پر ٹرمپ کے بیانات تضاد کا شکار: واشنگٹن 

?️ 21 اپریل 2026 سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ ایران کے بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے