?️
راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج روایتی و غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں تمام اہل پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور وطن عزیز کی خاطر قربانیاں دینے والے بزرگوں اور برصغیر کے مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ فیلڈ مارشل نے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے بلکہ یہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کی روشن مثال بھی ہے جہاں مذہبی اقلیتیں آج بھی ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے عفریت کو شکست دینے کے لیے پاکستان نے بے پناہ جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے پہلگام کے افسوسناک سانحے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف اس کی شدید مذمت کی بلکہ شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش بھی کی۔
فیلڈ مارشل نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاہم قوم کی حمایت سے مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کیا جو تاریخ میں افواج پاکستان کی بہادری اور ولولہ انگیز جذبے کی علامت بن چکا ہے۔
سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ پاک فوج روایتی، غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح لیس ہے، ہم خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں لیکن اپنی آزادی اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی مہم جوئی کا بلا جھجک فوری جواب دیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور سعودی عرب کا جوہری معاہدہ اسرائیل کے لیے باعث تشویش: روئٹرز
?️ 24 جولائی 2026سچ خبریں: امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان نیا جوہری معاہدہ، جسے عملی
جولائی
معصوم فلسطینی بچوں کے خون میں ڈوبتی صیہونی معیشت
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے بڑھتے ہوئے اقتصادی بحران کے کی وجہ
نومبر
مغربی ممالک کے آزادی بیان کے دعوؤں کی حقیقت عیاں
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ، فرانس، آئرلینڈ اور آسٹریلیا میں طلباء نے غزہ کی
اپریل
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، دہشت گرد کمانڈر ہلاک
?️ 4 دسمبر 2022خیبر پختونخوا 🙁سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے
دسمبر
طالبان کی اپنے خلاف انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹوں کی تردید
?️ 15 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے انسانی حقوق کمیشن کی ان رپورٹوں کی
ستمبر
نیٹو کے سابق سیکرٹری جنرل: ایران پر حملے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے
?️ 21 مارچ 2026سچ خبریں: ایران نیٹو کے سابق سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے
مارچ
غزہ اور مغربی کنارے کیا ہونے جا رہا ہے؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد الہندی
جولائی
حکومت سازی کا عمل صرف انتخابی نتائج پر منحصر نہیں ہوتا:عراقی وزیر اعظم
?️ 18 نومبر 2025حکومت سازی کا عمل صرف انتخابی نتائج پر منحصر نہیں ہوتا:عراقی وزیر
نومبر