🗓️
کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے خضدار میں سکول بس پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بزدلانہ حملوں پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے خضدار حملے کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح خضدار میں سکول بس پر حملہ کیا گیا جس میں 47 بچے سوار تھے اور اس افسوسناک واقعے میں 4 بچے شہید ہوگئے۔ اطلاعات تھیں کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاہم یہ اندازہ نہیں تھا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنی جنگی شکست چھپانے کے لیے ایسے اقدامات پر اتر آیا ہے اور بی ایل اے اور بی ایل ایف جیسے گروہ ہمیشہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بناتے ہیں، بھارت دہشت گردوں کو پیسہ اور ٹریننگ فراہم کرتا ہے۔ کسی بلوچ نے پنجاب کو نشانہ نہیں بنایا، دہشتگردوں نے پاکستانیوں کو شہید کیا ہے اور اب جب بات بچوں تک پہنچ چکی ہے تو دہشتگردوں سے بدلہ لیا جائے گا اور ان بزدل عناصر کو جہنم واصل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کا مقدس خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشتگردوں کی نہ کوئی قوم ہے نہ قبیلہ، وہ صرف دہشتگرد ہیں جنہیں عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
آئی پی پیز کے پاس مذاکرات نہ کرنے یا ثالثی اور فرانزک آڈٹ کروانے کا آپشن ہے، اویس لغاری
🗓️ 3 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے عالمی شراکت
مارچ
آزاد کشمیر کے انتخابات اور سیاسی جماعتوں میں جاری لفظی جنگ
🗓️ 20 جولائی 2021(سچ خبریں) 25 جولائی کو آزاد کشمیر میں انتخابی دنگل سجنے کو
جولائی
مسلم لیگ (ن) کی اسحٰق ڈار کو نگران وزیر اعظم بنانے کی تجویز، پیپلز پارٹی کا عدم اتفاق
🗓️ 24 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف وزیر خزانہ
جولائی
صیہونیوں کی بے گھر افراد کی رہائش گاہ پر بمباری
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حکومت کے انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر
جولائی
غزہ جنگ کے بعد نیتن یاہو کا کیا بنے گا؟صیہونی اخبار کی زبانی
🗓️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارٹیز نے غزہ کے ساتھ جنگ کے بعد
اکتوبر
ترکی میں موساد کا جاسوس گرفتار
🗓️ 14 جون 2024سچ خبریں: ترکی کی انٹیلی جنس ایجنسی (MET) نے حالیہ دنوں میں موساد
جون
اسرائیل منظم جرائم کے بھنور میں پھنس چکا ہے:عبرانی میڈیا
🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی کثیر الاشاعت اخبار نے صہیونی معاشرے کے ڈھانچے میں منظم
اگست
بھارت میں مسلمان شہری پر تشدد کرنے والے ہندوؤں کے خلاف ٹوئٹس کرنے پر اداکارہ کے خلاف شکایت درج کرا دی گئی
🗓️ 18 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں آئے دن مسلمانوں کے خلاف ظلم
جون