خشک سالی کا خدشہ: لاہور ہائیکورٹ کی کمرشل مارکیٹوں میں فوری پانی کے میٹرز لگوانے کی ہدایت

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے خشک سالی کی صورتحال کے خدشے کے باعث کمرشل مارکیٹوں میں فوری پانی کے میٹرز لگوانے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدراک کے لیے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے کمرشل مارکیٹوں میں فوری پانی کے میٹرز لگوانے کی ہدایت کردی۔ دوران سماعت رکن جوڈیشل واٹر کمیشن نے کہا کہ پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہورہی ہے، جس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ عدالت تو بار بار کہہ رہی ہے کہ پانی کے ایشو پر ایمرجنسی ڈکلیئر کریں۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس حوالے سے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ گھروں کے باہر گاڑیاں سرعام دھوئی جارہی ہیں، ایک دو گھروں کو جرمانے کریں گے تو سب ٹھیک ہو جائے گا، 5 ہزار اور 10 ہزار روپے جرمانہ کریں۔

وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو باقاعدہ سرکلر جاری کرواتے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے مزید کہا کہ پانی کے قحط کی صورتحال بنتی جارہی ہے، کیا سیکریٹری ای پی اے اور چیف سیکریٹری ان رپورٹس کو نہیں پڑھتے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو پانی کے ایشو پر انتہائی سنجیدہ ہونا چاہیے۔

جوڈیشل کمیشن کے رکن نے عدالت کو بتایا کہ لوڈر رکشوں کو محکمہ ایکسائز رجسٹرڈ نہیں کر رہا، جس پر عدالت نے چنگ جی اور لوڈر رکشوں سے متعلق رولز میں ترمیم کرکے رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اسکولز کی بسوں پر حکومت کا آرڈیننس آیا تھا وہ ختم ہوگیا ہے، کیا اسکول والے اتنے طاقتور ہیں کہ حکومت بھی بے بس ہوگئی۔

وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ اس پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کرکے مزید رولز بنائے جارہے ہیں۔ عدالت نے سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کردی۔

مشہور خبریں۔

ہمیں مان لینا چاہیے میں ہم نفرت انگیز ہیں:صیہونی میڈیا

🗓️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:عالمی کپ کے کھیل دیکھنے کے لیے قطر جانے والے دنیا

اقوام متحدہ کا فلسطینیوں کی حمایت کرنے کا انوکھا انداز

🗓️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایک بار پھر غزہ

نیتن یاہو کے بیڈ روم پر حزب اللہ کا حملہ صیہونیوں کے لیے کیسا رہا؟

🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:نیتن یاہو کے بیڈ روم پر حزب اللہ کے ڈرون حملے

تاریخ نیتن یاہو کو مجرم قرار دے گی

🗓️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:ترک صدارتی شعبہ ابلاغیات کے سربراہ فخرالدین آلٹن نے مقبوضہ بیت

شام میں ایک نئے واچ ٹاور کے قیام سے صیہونیوں کی نئی نقل و حرکت

🗓️ 16 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جانب سے شام کے صوبہ قنیطرہ کے

روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے: اقوام متحدہ

🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل برائے سیاسی امور نے خبردار

خیبرپختونخوا میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی، مزید 6 افراد جاں بحق

🗓️ 20 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں اور بچلے درجے کے سیلاب

ہم پنجشیر مسئلے کا پرامن حل تلاش کر رہے ہیں:طالبان

🗓️ 23 اگست 2021سچ خبریں:طالبان ترجمان نے یہ کہتے ہوئے کہ اس گروپ کی افواج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے