?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کے امور پر اجلاس ہوا۔ اجلاس کو نجکاری کمیشن میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کو ابتدائی طور پر 2 بیچز میں رکھا گیا ہے۔ پہلے بیچ میں آئیسکو، کیپکو اور فیسکو کی نجکاری ہو گی۔ جبکہ دوسرے بیچ میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کی نجکاری ہوگی۔
وزیر اعظم کی نجکاری کمیشن میں اصلاحات کے حوالے سے کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ جبکہ نجکاری کمیشن میں پبلک ریلیشنز، مارکیٹنگ کے شعبے کو مزید بہتر بنانے اور نجکاری کمیشن کو ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اور قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے 75 فیصد حصص کی کامیاب نجکاری بارش کا پہلا قطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجی شعبے اور مارکیٹ سے بہترین صلاحیتوں کے حامل متعلقہ افرادی قوت کو تعینات کیا جائے۔ اور تمام تر تعیناتیاں انتہائی شفاف انداز میں کی جائیں۔ نجکاری کے حوالے سے تمام منصوبوں کا عالمی معیار کی فرم سے تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔


مشہور خبریں۔
امریکی رہنماؤں کا غزہ کی المناک صورتحال پر ردعمل
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے سی این
جولائی
صدر مملکت نے 11واں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دے دیا
?️ 23 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11ویں قومی
اگست
پاک فوج عید الفطر پر ملک بھر میں فرائض نبھانے میں مصروف عمل
?️ 13 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج عید الفطرپرملک بھر میں اپنے فرائض نبھانے
مئی
افغانستان کی معاشی اور انسانی صورتحال تشویشناک ہے:بین الاقوامی تحقیقاتی ادارہ
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:ایک بین الاقوامی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ
فروری
پنجاب میں انتخابات کیلئے مشاورت: گورنر اور الیکشن کمیشن حکام کا اجلاس بے نتیجہ ختم
?️ 14 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کے لیے
فروری
وینزویلا میں گزشتہ ہفتے ڈرون حملے کے پیچھے سی آئی اے کا ہاتھ
?️ 1 جنوری 2026 وینزویلا میں گزشتہ ہفتے ڈرون حملے کے پیچھے سی آئی اے
غزہ میں ہزاروں شہداء کی لاشیں ملبے تلے
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال
اپریل
مغرب نے کبھی بھی داعش کے خلاف آپریشن نہیں کیا: اردوغان
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمعہ
ستمبر