حکومتی اتحاد کا فل کورٹ سماعت کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے کیس میں حکومتی اتحاد نے فل کورٹ سماعت کے لئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر سپریم کورٹ کے عبوری فیصلے پر پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا ، جس کا اعلان حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم قائدین کل صبح مشترکہ پریس کانفرنس میں کریں گے جہاں سے حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم قائدین اکٹھے وکلا کے ہمراہ سپریم کورٹ جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ، پی پی پی ، جے یو آئی (ف) قیادت سپریم کورٹ جائے گی اور اس معاملے پر دائر کی جانے والی پٹیشن میں فل کورٹ بنانے اور سپریم کورٹ بار سمیت متعلقہ درخواستوں کی ساتھ سماعت کی استدعا کی جائے گی ، حکومتی اتحاد میں شامل ایم کیوایم ، اے این پی، بی این پی اور بی اے پی سمیت دیگر اتحادی بھی درخواست گزار بنیں گے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 5 سابق صدور نے چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال سے مشترکہ مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور آرٹیکل 63 اے کی تشریح کی نظر ثانی درخواست فل کورٹ سنے ، سابق صد ر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی،محمد یاسین آزاد ،فضل حق عباسی،کامران مرتضیٰ اور سید قلب حسن کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور آرٹیکل 63 اے کی تشریح کی نظر ثانی درخواست فل کورٹ سنے، نظر ثانی کی درخواست کو فل کورٹ میں بھجوایا جائے اور اہم ترین آئینی مقدمات کا تمام فریقین کو سن کر یکجا فیصلہ کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

طالبان کے پاس فتنۃ الخوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کے انتخاب کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں، فیلڈ مارشل

?️ 8 دسمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) چیف آف ڈیفنس فورسرز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل

بلوچستان: خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے اقدامات، ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو اسکوٹیز دینے کا فیصلہ

?️ 27 نومبر 2024 کوئٹہ: (سچ خبریں) حکومت بلوچستان نے خواتین کو بااختیار بنانے کے

متحدہ عرب امارات میں صہیونی ربی کے قاتلوں کی گرفتاری

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے اس بات کی تصدیق

عبرانی میڈیا: اسرائیل اب بھی غزہ میں "کنفیوز” ہے

?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا کے مطابق؛ اسرائیل نے ظاہر کیا ہے کہ

ہم پر روس کی حمایت کا الزام حران کن:سعودی عرب

?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر دفاع نے اس ملک پر روس کی

اشیا کی برآمدات میں مسلسل چھٹے مہینے اضافہ، فروری میں 17.5 فیصد بڑھیں

?️ 2 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی اشیا کی برآمدات میں مسلسل 6 مہینے

حماس نے مذاکرات نےشرائط بیان کر دی ہیں:اسرائیلی میڈیا

?️ 31 جولائی 2025حماس نے مذاکرات نےشرائط بیان کر دی ہیں:اسرائیلی میڈیا ایک صہیونی اخبار

صہیونیوں کے انخلا کے بعد لبنانی فوج اور عوام سرحدی صفر پوائنٹس پر 

?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:مقامی ذرائع کے مطابق، جنوبی لبنان میں لبنانی فوج اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے