حکومت، تحریک لبیک کے مذاکرات کامیاب، مارچ ختم کرنے کا اعلان

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور رہنما تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) شفیق امینی نے تصدیق کی ہے کہ حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ٹی ایل پی نے مارچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں رہنما تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) شفیق امینی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بعض لوگ ایسے قبیح فعل میں ملوث ہیں جس سے مسلمانوں کے ناموس رسالتﷺ سے متعلق جذبات مجروح ہوتے ہیں، ہم نے تحفظ ناموس رسالت ﷺ ممکن بنانے کے لیے کچھ طریقہ کار طے کیے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان اقدامات کے اٹھانے سے گستاخ رسول ﷺ کو روکا جاسکتا ہے، ان کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر سزا دی جاسکتی ہے، کافی غور کے بعد اتفاق رائے سے ہم ایک طریقہ کار پر پہنچے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں حکومت کے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے زعما ہوں گے جو ان چیزوں کا جائزہ لیں گے اور تحفظ ناموس رسالت کو یقینی بنائیں گے، اللہ اس مقدس کام میں ہمیں کامیابی عطا فرمائے۔

انہوں نے کہ اس حوالے سے بھی اتفاق رائے ہوا ہے کہ عافیہ صدیقی کے معاملے پر حکومت پہلے سے جو سنجیدہ کوششیں کررہی ہے اُن میں مزید بہتری لائی جائے، حکومت اس حوالے سے خط لکھے اور پوری دنیا بالخصوص امریکا کے سامنے اس معاملے کو اٹھائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے ٹی ایل پی کے دوستوں کا پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ تھا، یہ ایک عوامی مسئلہ ہے، ہر کوئی یہی چاہتا ہے کہ غریب آدمی کو ریلیف ملے، اسحٰق ڈار نے پیٹرول کی قیمتیں مقرر کرنے کا سارا طریقہ کار ہمارے ان دوستوں کے سامنے رکھا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ آنے والے دنوں میں ان قیمتوں میں واضح کمی لانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹی ایل پی کے دوستوں کا تدبر ہے کہ انہوں نے ہمارے مؤقف کو سمجھا اور ان معاملات کر پُرامن طریقے سے حل کرنے کی اور اپنے احتجاج کو ختم کرنے کی ہامی بھری، ہم نے خلوص دل سے کوشش کی کہ ان کے جذبات کو سمجھیں۔

اس موقع پر رہنما ٹی ایل پی شفیق امینی نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے تھے جن میں سب سے پہلے تحفظِ ناموس رسالت ﷺ اور ختم نبوت کا معاملہ تھا، عافیہ صدیقی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت کمر توڑ مہنگائی کا معاملہ بھی ہم نے حکومت کے سامنے رکھا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہماری ریلی گوجرانوالہ سے آگے پہنچی تو حکومت نے ہم سے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا، الحمداللہ پُرامن طریقے سے حکومت نے بات چیت کے ذریعے ہمارے مطالبات مان لیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں حکومت کا انتہائی مشکور ہوں کہ پُرامن طریقے سے حکومت نے ہمارے مطالبات مان لیے، امید ہے کے ماضی کے تلخ تجربات دہرائے نہیں جائیں گے اور جو مطالبات تسلیم کیے گئے ہیں ان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کی لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی مکمل حمایت

?️ 30 مئی 2026 سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مارک روبیو

سابق اسرائیلی فوج کی ٹرینر یہودی خاتون ٹک ٹاک میں نفرت انگیز مواد کی نگرانی پر تعینات

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی سابق ٹرینر امریکی یہودی خاتون ایریکا منڈیل

چین نے تائیوان کے سامنے طاقت کا مظاہرہ کیوں کیا؟

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: تائیوان کے حکام نے اس جزیرے کے گرد 28 چینی

ایران کے سخت انتباہ کے بعد ٹرمپ کی پسپائی

?️ 24 مارچ 2026سچ خبریں:ایران کے سخت انتباہ کے بعد امریکی صدر نے اپنے مؤقف

امریکہ اور اسرائیل شیطان کا سب سے بڑا مظہر ہیں: نصر اللہ

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:    لبنان کی حزب اللہ کے جنرل سکریٹری سید حسن

ٹرمپ کے منصوبے/حماس کے ردعمل پر مذاکرات کے لیے قاہرہ کی تیاری نے صیہونیوں کو کس طرح الجھا دیا ہے؟

?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی اور مغربی ذرائع نے غزہ جنگ کے خاتمے کے

آرمی ایکٹ:اٹارنی جنرل کی فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد

?️ 18 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں

عام لوگ امریکہ کو بہتر چلا سکتے ہیں یا کانگریس ارکان؟

?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: حالیہ سروے ظاہر کرتے ہیں کہ زیادہ تر جواب دہندگان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے