?️
اسلام آباد (سچ خبریں) جماعت اسلامی اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر حق دو تحریک کے لانگ مارچ کو ختم کرنے، بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں مسلم لیگی رہنماؤں کے ہمراہ جماعت اسلامی کے اراکین نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران لانگ مارچ کو لاہور میں ہی ختم کرنے کر دیا، لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے ایک کمیٹی بنائی جا رہی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی وفد سے ملاقات میں 8 مطالبات پر بات ہوئی ہے، دونوں فریقین کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے، جس کے مطابق وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ایک کمیٹی تشلیل دیں گے، کمیٹی میں وفاقی و بلوچستان حکومت، صوبائی اپوزیشن جماعتیں، حق دو تحریک کے اراکین اور صوبے میں امن و امان کے لیے قربانیاں دینے والے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ کمیٹی بلوچستان کے عوام کے اُن تمام مسائل اور مشکلات کی نہ صرف نشاندہی کرے گی بلکہ اُس پر قابل عمل تجاویز بھی مرتب کرے جس پر عمل کر کے صوبے کے مسائل کو حل ممکن ہو سکے گا، حکومت پاکستان بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے، وزیر اعظم شہباز شریف چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کا حل نکالا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے، وہاں کے عوام محب وطن ہیں، پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے ہے، کسی صورت بھی صوبے میں حالات کو خراب نہیں ہونے دیا جائے گا، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، تاہم بلوچستان کی ترقی صوبے میں امن سے مشروط ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا امن، عوام اور وہاں کے نمائندوں کی شراکت کے بغیر ممکن نہیں، وہ شرپسند عناصر جو معصوم شہریوں کو شہید کرتے ہیں اور لوگوں کو بسوں سے اتار کر شناختی کارڈ چیک کر کے شہید کرتے ہیں، اُن عناصر کے لیے بلوچستان کے عوام پاکستان کے عوام اور حکومت میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
گلگت بلتستان میں تھریٹ الرٹ، سیکیورٹی میں اضافہ
?️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ کی جانب سے دہشتگردوں کے ممکنہ
مارچ
گوریلوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی
?️ 13 ستمبر 2021جارجیا(سچ خبریں) جارجیا میں جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ملازمین نے
ستمبر
توہین رسالت اخلاقی دیوالیہ پن:انصاراللہ
?️ 9 جون 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رسول
جون
نیا پاکستان کا احساس کفالت پروگرام 70لاکھ خاندانوں میں رقم کی تقسیم
?️ 10 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} نیا پاکستان کا خواب دیکھا والے کرکٹر سے سیاست
فروری
بھارت سے جنگ جیتنے کے باوجود تنازعات کا پُرامن حل چاہتے ہیں۔ وزیراعظم
?️ 26 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت سے
ستمبر
سال 2022 میں سونا سب سے منافع بخش اثاثہ بن گیا
?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ’ٹاپ لائن سیکیورٹیز‘ کے جاری کردہ تحقیقی نوٹ کے
دسمبر
ستارے حرکت میں آگئے، ایک ڈیڑھ ماہ میں عمران خان رہا ہوجائیں گے، عارف علوی
?️ 24 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت اور تحریک انصاف کے رہنما
دسمبر
پاکستان میں فلسطین کی حمایت میں سینکڑوں ڈاکٹروں کا مارچ
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیلی حکومت کے جرائم کی مذمت
دسمبر