حکومت کے استعفی تک لانگ مارچ جاری رہے گا: پی ڈی ایم

اپوزیشن

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کے انتظامات مکمل کرتے ہوئے اسے حکومت کے خاتمے تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کنوینئر احسن اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں لانگ مارچ کے انتظامات اور دورانیے پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے بعد ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین نے کہا کہ پی ڈی ایم سمجھتی ہے کہ سینیٹ انتخابات میں کھلی رائے شماری کا واحد حل آئینی ترمیم ہے، الیکشن کمیشن کی رائے درست ہے کہ آئینی ترمیم ہی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی ہے جس  میں احسن اقبال، نیر بخاری، میر کبیر شاہی، میاں افتخار حسین اور اکرم درانی شامل ہوں گے، 26 مارچ کو ملک بھر سے لانگ مارچ شروع ہوگا، شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں صوبوں کے دورے کیے جائیں گے، تمام مزدور تنظیموں سے رابطہ کیا جائے گا۔

میاں افتخار حسین نے کہا کہ  لانگ مارچ کا نام قومی مارچ اور مہنگائی مارچ ہوگا، جمعہ تین بجے پی ڈی ایم لاپتا افراد کے دھرنے میں شرکت کرے گی، لاپتا افراد کے ورثا کا صرف یہ مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم آکر ان سے ملاقات کریں۔

انہوں ںے کہا کہ وزیر اعظم کوئٹہ میں بھی لاشوں پر نہیں گئے اور کہا انہیں لاشیں رکھ کر بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، وزیر اعظم کے پیروں میں مہندی لگی ہے کہ وہ ڈی چوک نہیں آسکتے؟ کیا جعلی وزیر اعظم گرفتار ہیں؟ اگر گرفتار ہیں تو بتائیں ہم ان کی رہائی کے لیے تحریک چلائیں۔

میاں افتخار حسین نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کے تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں، یہ مارچ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت چلی نہیں جائے گی۔دریں اثنا اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے مرحوم سینیٹر مشاہد اللہ خان کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

مشہور خبریں۔

نیٹو یوکرین کی جنگ میں شامل ہے:روس

?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے یوکرین کی جنگ میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی

سنوار کے بارے میں جھوٹی رپورٹیں

?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: انگریزی اخبار آبزرور نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے

حماس اسرائیل کے مقابلے بہت طاقتور ہے، روس کا فلسطینی مزاحمت کے بارے میں اہم انکشاف

?️ 5 جون 2021ماسکو (سچ خبریں)  روس نے فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی

شہید حسن نصراللہ اور شہید صفی الدین کی تشییع جنازے میں رکاوٹیں ڈالنے والے پس پردہ عناصر بے نقاب

?️ 25 فروری 2025سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے حامی بلاک کے رکن حسن

عمران خان سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ کے لیے انٹرنیشنل ٹیلی تھون کریں گے

?️ 27 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میں

ٹرمپ امریکی صدر بن جائیں گے تو نیٹو کے ساتھ کیا کریں گے؟

?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر کا خیال ہے کہ سابق

گائیڈڈ میزائل نے میرے والد کے سیل فون کو ٹریک کیا : عبدالسلام ہنیہ

?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: اسماعیل ہنیہ کے بیٹے عبدالسلام ہنیہ نے ایک نیا نظریہ

عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں:عثمان بزدار

?️ 29 مارچ 2022لاہور(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے