حکومت کیخلاف مشترکہ احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی سے تحریری یقین دہانی چاہتے ہیں، کامران مرتضیٰ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد حکومت مخالف مشترکہ احتجاج سے متعلق تحفظات دور کرنے کے لیے پی ٹی آئی سے تحریری یقین دہانی کی ضرورت ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق روں ہفتے کے آغاز میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رعایت نہ ملنے پر تحریک انصاف نے اعلان کیا تھا کہ وہ عید الفطر کے تینوں دن اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کرے گی۔

علاوہ ازیں، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بھی عید الفطر کے بعد حکومت کے خلاف پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر ملک گیر احتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے ملک میں خاص طور پر بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بدعنوانی کا حوالہ دیتے ہوئے تحریک کا اعلان کیا تھا۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں میزبان نادر گرمانی کو انٹریو دیتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا ’ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے درمیان ہونے والے معاہدوں کو تحریری طور پر دستاویزی شکل دی جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی غلط فہمی سے بچا جاسکے اور ایک دوسرے پر الزام عائد کرنے کے امکان کو ختم کیا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے حاصل کرنے کا عمل عید کے بعد ہی شروع کیا جاسکتا ہے کیونکہ مجھ سمیت پارٹی کے دیگر افراد پہلے ہی چھٹیوں پر اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو چکے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر محمد ہمایوں مہمند نے کامران مرتضیٰ کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ معاہدوں کو تحریری شکل میں لکھنا بھی سنت ہے۔

دونوں سینیٹرز نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ جے یو آئی (ف) اور پی ٹی آئی کے درمیان ان کی ماضی کی وجہ سے ’اعتماد کے مسائل‘ موجود ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہورہے ہیں۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ احتجاج کا مقام ڈی چوک یا کوئی اور جگہ ہو سکتی ہے جس کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جا سکتا ہے جب کہ احتجاج کا فیصلہ ہو چکا ہے لیکن ابھی یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ مشترکہ احتجاج کریں گے یا علیحدہ کریں گے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ احتجاج چاہے الگ ہو یا مشترکہ لیکن یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ حکومت مخالف احتجاج ضرور ہوگا۔

16 مارچ کو جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان تناؤ کم ہورہا ہے جس سے ممکنہ اتحاد کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا چیپٹر کے سربراہ جنید اکبر نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پارٹی کارکن عید الفطر کے تینوں دن اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت حزب اختلاف کی اہم جماعت کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہے تو حکومت کو پہلا قدم اٹھانا ہوگا اور مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد میں سب کچھ مثالی نہیں لیکن ان کا کہنا تھا کہ اتحاد کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

یورپی یونین کا امریکی ڈیجیٹل انحصار سے نجات کا منصوبہ؛ ٹیکنالوجی خودمختاری کی نئی حکمت عملی

?️ 5 جون 2026سچ خبریں:یورپی کمیشن نے ٹیکنالوجی خودمختاری پیکیج متعارف کرایا ہے جس کا

عالمی میڈیا کی نگاہ میں شہید امام خامنہ ای کی نماز جنازہ میں لاکھوں ایرانیوں کی شرکت 

?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں: شہید امام خامنہ ای کے پاکیزہ جسد خاکی سے آخری وداع

ایمان مزاری کی کسی بھی کیس میں گرفتاری سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کرنا لازمی قرار

?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسانی حقوق کی معروف

بلوچستان میں جتنے بھی بڑے واقعات ہوئے، سب میں ’را‘ ملوث ہے، نگران وزیر داخلہ

?️ 30 ستمبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے

اصول کے تحت پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا حصہ نہیں بن رہے، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر اور

ملک خوبصورت مردوں کے ہوتے ہوئے اشتہارات میں خواتین کو شامل کیا جاتا ہے

?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ

ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ پر  فوادچوہدری کی وضاحت

?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس نے 26ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی پر کاری ضرب قرار دیدی

?️ 22 اکتوبر 2024جنیوا (سچ خبریں) انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس نے 26ویں آئینی ترمیم عدلیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے