?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے آئینی ترامیم کے حوالے سے حکومت اور اس کے اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام لوگ کٹھ پتلیوں کا کردار ادا کر رہے ہیں ، یہ لوگ چاہتے تھے کہ اپنے ہاتھ پاؤں کاٹ کر کسی اور کے حوالے کر دیں، اگر یہ بل پاس ہوجا تا تو ملک میں مارشل لا لگ جاتا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے واضح کہا ہے ہمیں یہ مسودہ نا قابل قبول ہے، اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی مسودے کے بارے میں کچھ پتا نہیں، خصوصی کمیٹی میں حکومتی عہدیداروں اور ان کے اتحادیوں کا منفی کردار رہا۔
عمر ایوب نے الزام لگایا کہ حکومت قاضی فائز عیسیٰ کے لیے ایک سپر عدالت بنا رہی ہے، آئینی معاملات سپریم کورٹ میں آئینی بینچ بنا کر کیوں حل نہیں ہوتے ؟، آئینی عدالت کا جج صدر زرداری لگاتا اور اپنی مرضی کے قوانین بناتا، کسی بھی قسم کی سپر عدالت نا قابل قبول ہے، آرٹیکل 8 اور 199 ،200 کے ساتھ 57 آئینی ترامیم کر رہے تھے جس کا ڈرافٹ کسی کے پاس نہیں تھا۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگر حکومت کے پاس بھی ڈرافٹ نہیں تھا تو انہیں ڈوب مر نا چاہیے تھا، ہمارے پاس بھی کسی قسم کا مسودہ نہیں تھا، نہ ہمیں دیا گیا، ہم کمیٹی میں صرف بیٹھے رہے۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی کمیٹی میں حکومتی اراکین کے پاس ہمارے سوالوں کا کوئی جواب نہیں تھا، تمام تر صورتحال میں مولانا نے مثبت کردار ادا کیا جو قابل تحسین ہے، ایسی کوئی مزید ترمیم آئی تو اس کا پارلیمنٹ میں مقابلہ کریں گے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لاہور کا جلسہ ہر صورت ہوگا یہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے، جلسے کے لیے پی ٹی آئی ورکرز تیاری کریں یہ جلسہ ہو کر رہے گا۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، آرمینیا سے امن معاہدے پر مبارکباد
?️ 10 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف
اگست
نواز شریف کا پاسپورٹ تجدید نہیں کریں گے
?️ 25 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) معاون خصوصی سیاسی امور شہبازگل نے کہا ہے کہ نوازشریف
دسمبر
”یو اے پی اے“کا بے دریغ استعمال جمہوریت کی بنیادوں کو تباہ کر رہا ہے، رپورٹ
?️ 3 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت نہ صرف انفرادی آزادیوں کو دبا رہا ہے
اپریل
گورنر اسٹیٹ بینک کتنی تنخواہ اور کیا مراعات لیتے ہیں؟
?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کی تنخواہ
ستمبر
مسجد اقصی پر700 صیہونی آبادکاروں کا حملہ
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:مسجد اقصی پر 700 صیہونی آبادکاروں کے حملہ کے بعد مزاحمتی
مئی
حزب اللہ نے صہیونی فوجیوں کو لبنان کی سرحد سے مار بھگایا
?️ 2 اکتوبر 2024لبنان کی اسلامی مزاحمت نے آج بروز بدھ صہیونی دشمن کے خلاف
اکتوبر
ٹرمپ فلسطین میں امن، دو ریاستی حل کیلئے کردار ادا کریں۔ خواجہ آصف
?️ 9 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
اگست
الجولانی کے بھائی شام کی نئی حکومت میں دوسرا سب سے بڑے عہدے پر فائز
?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:ابو محمد الجولانی نے اپنے بھائی کو شام کی نئی
اپریل