?️
اسلام آباد(سچ خبریں)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت کی کامیابی کی داستانوں اور سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک ارب روپے اشتہاری مہم کے لیے منظور کرلیے وزارت اطلاعات و نشریات کی ارسال کردہ سمری پر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ای سی سی نے ایک نکاتی ایجنڈے کے جلدی میں بلائے گئے اجلاس کی سربراہی کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے اشتہارات کے لیے اضافی ایک ارب روپے مختص کرنے کی سمری منظور کردی ہے تاکہ تیار شدہ اشتہاری مہم چلانے میں آنے والی خامیوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگی کی جائے۔
چنانچہ ای سی سی نے رواں مالی سال کے دوران حکومتی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں ایک جامع اور اچھی طرح سوچی سمجھی مہم شروع کرنے کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کےطور پر ایک ارب روپے منظور کیے۔
باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ ای سی سی کو بتایا گیا کہ حکومتی اقدامات اور کامیابی کی کہانیوں کو میڈیا میں مناسب کوریج حاصل نہیں ہورہی اور عوام عمومی طور پر اس بات سے بے خبر رہتے ہیں کہ حکومت ان کی فلاح و بہبود کے لیے کیا کررہی ہے۔
اس حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ حکومت کے عوامی اقدامات پر اشتہارات عوام کو آگاہ کرنے اور سکھانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔
وزارت خزانہ کے ایک سینیئر افسر نے ڈان کو بتایا کہ وزرت اطلاعات و نشریات نے اس بات کی وکالت کی کہ اشتہارات عوام کو حکومت کے عوامی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کرنے اور شعور دینے کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ہے۔
سمری میں کہا گیا کہ حکومت کے متعدد اقدامات اور منصوبے جن میں مالی اصلاحات، ہاؤسنگ اور انفرا اسٹرکچر کے پروجیکٹس، احساس پروگرام کی چھتری تلے اقدامات کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، فوڈ سیکیورٹی، توانائی اور دیگر کئی منصوبوں کو رسمی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں اشتہارات کے ذریعے اجاگر نہیں کیا گیا۔
مزید یہ کہ موجود حکومت کی کامیابیوں کی داستانیں جس میں ریکارڈ ترسیلات زر آنا، زرِ مبادلہ کے ذخائر بہتر ہونا، کرنٹ اکاؤنٹ کا توازن مثبت کرنے جیسے اقدمات صحیح طور پر اجاگر نہیں ہوئے۔
اسی طرح برآمدات کا فروغ، درآمدات میں کمی اور پاکستانی مصنوعات کو ترجیح دینے، بڑے پیمانے کی مینوفیکچرنگ میں ریکارڈ نمو، تعمیراتی صنعت کا احیا، ماحولیاتی تنزلی کی روک تھام، سیاحت و سفر کی تجدید اور اسی طرح کی بے تحاشا کامیابیوں کو مناسب طرح سے مشتہر نہیں کیا جاسکا۔
سمری میں کہا گیا کہ ‘اس کے نتیجے میں عوام کی زندگیوں پر دور رس اثرات مرتب کرنے والی ان اصلاحات اور اقدامات کا مطلوبہ اثر، اور ملک کی خوشحالی اور ترقی زیر تخمینہ ہی رہی’۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج نے "محمد سنوار” کو قتل کرنے کے لیے آپریشن کیا
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں یورپی
مئی
روسی معیشت پر مغربی حملہ ناکام :پیوٹن
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:روسی صدر نے کہا کہ مغربی ممالک کسی بھی صورت میں
مارچ
وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
?️ 2 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عید الاضحی کی چھٹیوں کا
جون
اسرائیلی حملے کے نتیجے میں شمالی غزہ میں پانچ شہید، تین بچے شامل
?️ 23 اپریل 2026 سچ خبریں:غزہ کے الشفا ہسپتال میں ذرائع کے مطابق، اسرائیلی جنگجو
اپریل
برطانوی کورونا ویکسین سے متعدد افراد ہلاک، مختلف ممالک نے استعمال پر پابندی عائد کردی
?️ 12 مارچ 2021لندن (سچ خبریں) برطانوی کورونا ویکسین لوگوں کو بچانے کے بجائے ہلاک
مارچ
اسرائیل میں یہودیوں کے اہم تہوار میں بھگدڑ، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 30 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل میں یہودیوں کے اہم تہوار میں بھگدڑ
اپریل
یوکرینی فوج کو اسلحہ کے ساتھ ساتھ اور کیا فراہم کیا جا رہا ہے؟
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: یوکرین سے رہا ہونے والے روسی قیدیوں میں سے ایک
جولائی
پاکستانی حجاج ابھی تک بلا تکلیف
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزارت مذہبی امور کی جانب سے حجاج کے
مئی