?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرِثانی درخواست اور ریویو آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ آئینی ترمیم کے ذریعے اپیل کا حق دیا جا سکتا لیکن نظرثانی میں قانون کے ذریعے اپیل کا حق دینا درست نہیں ہے اور ہمیں حکومت کی جلد بازی میں کی گئی اس قانون سازی کے طریقہ کار سے اتفاق نہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے دائر نظرِثانی درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت مانتی ہے کہ دائرہ کار وسیع ہوں لیکن اس میں وجوہات بھی تو شامل کریں، ورنہ تو آپ عدالت کے معاملات کو ڈسٹرب ہی کریں گے۔
جسٹس منیب اختر نے کہا کہ مجھے سمجھنے میں دشواری ہے کے 184 (3) میں فیصلوں کے خلاف نظرثانی کا دیگر فیصلوں سے فرق کیسے کیا گیا، میرے لیے تو سپریم کورٹ کے تمام فیصلوں کے خلاف نظر ثانی کا پیمانہ ایک ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اگر نظرثانی رولز کو تبدیل کرنا بھی تھا تو آئینی ترمیم ہونی چاہیے تھی، حکومت ازخود نوٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا دائرہ اختیار وسیع کرنا چاہتی ہے تو موسٹ ویلکم لیکن آئینی ترمیم کے ذریعے اپیل کا حق دیا جا سکتا ہے، یہ حکومت کی جلد بازی میں کی گئی قانون سازی ہے اور ہمیں حکومت کے اس طریقہ کار سے اتفاق نہیں۔
اٹارنی جنرل نے عدالت میں دلائل دہتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ 184 (3) کا ہی دائرہ کار وسیع ہوا، اس پر نظرثانی بھی ہونا چاہیے تھی جس پر جسٹس منیب اختر نے کہا کہ نظرثانی میں عدالت کے سامنے معاملہ دو فریقین کے تنازع کا نہیں ہوتا، نظر ثانی میں عدالت کے سامنے زیر غور معاملہ اپنا ہی سابقہ فیصلہ ہوتا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی اور اٹارنی جنرل جمعہ کو بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔


مشہور خبریں۔
صومالیہ کے دارالحکومت میں بھاری ہتھیاروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:صومالیہ کے صدر نے اس ملک کے دارالحکومت میں بھاری ہتھیاروں
اپریل
وزیرخارجہ سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلۂ خیال
?️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی نائب وزیر
اکتوبر
عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی نگرانی خود کرنے کا فیصلہ کیا
?️ 24 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی
دسمبر
صیہونی کابینہ تحلیل ہونے کے قریب
?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اتحاد میں شامل جماعتوں کے مابین
اکتوبر
امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام نوجوان کا قتل
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکہ کے شہر میمفس میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام
جنوری
اسرائیل ترکمانستان میں مزید اثر و رسوخ کی تلاش میں ہے: عبرانی میڈیا
?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:Yediot Aharonot اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے
اپریل
یمن میں جنگ کا دائرہ وسیع کرنے میں امریکہ کے لیے رکاوٹیں
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکیوں کے پاس صیہونی حکومت کو موجودہ بحری ناکہ
جنوری
ہم باکو اور ایروان کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی حمایت کرتے ہیں: میکرون
?️ 31 مئی 2022سچ خبریں: فرانس کے صدر نے تہران کے وقت کے مطابق منگل
مئی