حکومت کا پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کا اشارہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کا اشارہ دے دیا ، مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت مزید بڑھی تو حکومت کے پاس نقصان برداشت کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں ، اگلے سال 21 ارب ڈالرز قرضے کی مد میں واپس بھی کرنے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پیٹرول مہنگا کرنے کا معاہدہ بھی عمران حکومت نے ہی کیا ، اس کے علاوہ عمران حکومت نے 20 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ، عمران خان جان بوجھ کر ہمارے لیے مشکلات پیدا کرکے گئے ہیں جب کہ اس وقت پاور پلانٹ بند پڑے ہیں اور صلاحیت بھی پوری نہیں اس لیے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نئے بجٹ میں نوکری پیشہ افراد پر نہیں اشرافیہ پر ٹیکس لگے گا ، دفاعی بجٹ معمول کے مطابق بڑھے گا اور آمدنی کے حساب سے ٹیکس لیں گے ، موجودہ حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے .

ادھر اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے پیٹرول کی مد میں بچت کا حکومتی اعلان سیاسی شعبدہ بازی قرار دے دیا ، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی سے مسلم لیگ ق کے رہنماء کامل علی آغا اور ایم پی اے سونیا علی رضا نے ملاقات کی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ پٹرول کی مد میں بچت کا اعلان صرف سیاسی شعبدہ بازی ہے، اس سے عام آدمی کی زندگی پر کوئی مثبت اثر نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ کیا اس اقدام سے عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں کم ہو جائیں گی؟ سرکاری پٹرول کے پیسے ان کرپٹ حکمرانوں کی جیب میں جائیں گے، سیاسی شہرت کیلئے ایسے ڈراموں کی بجائے عوام کی زندگی کو آسان بنائیں کیوں کہ پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ عوام کیلئے پریشانی کا باعث ہے، پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں اتنا ہوشربا اضافہ نہیں دیکھا، جعلی امپورٹڈ حکومت کے فیصلے معیشت اور عوام کو لے ڈوبیں گے۔

مشہور خبریں۔

امریکی قرارداد فلسطینیوں پر غیر ملکی قیمومیت کو جائز قرار دیتی ہے:یمن

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں:یمنی وزارتِ خارجہ نے سلامتی کونسل کی امریکی قرارداد غزہ کی

عمان کے سلطان کا دورہ ایران کامیاب رہا :عمان ڈیلی

?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:عمان کے سلطان طارق بن ہیثم اسلامی جمہوریہ ایران کے اپنے

سری لنکا میں جنگی جرائم کا معاملہ، اقوام متحدہ نے بڑا قدم اٹھالیا

?️ 24 مارچ 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے سری لنکا میں جنگی جرائم کے

ہنی سنگھ کے چھونے پر مہوش حیات کے شرمانے کی ویڈیو وائرل

?️ 12 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) بھارتی ریپر و گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی

نفتالی اور بن زائد ایک ہی وقت میں مصر میں

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:مصر میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی موجودگی

تل ابیب کے سامنے اسٹریٹجک حکمت عملی 

?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف

امریکہ کا غزہ میں امن کونسل نامی ادارہ قائم کرنے کا دعویٰ

?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: صہیونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے سفید خانہ

یمن میں سعودی اور اماراتی اثر و رسوخ کی خفیہ جنگ پر وارننگ

?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں:انسانی حقوق کے یمنی کے ماہر نبیل الحدا نے خبردار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے