حکومت کا سینیٹ انتخابات ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے کو تاریخی قرار دیا

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے سینیٹ انتخابات سے متعلق ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے تاریخی، خوش آئند اور زبردست قرار دیا ہے اس ضمن میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ تاریخی ہے جس میں بظاہر یہی لگتا ہے کہ انتخابات آئین کی دفعہ 226 کے تحت ہوں گے ۔

اس ضمن میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ تاریخی ہے جس میں بظاہر یہی لگتا ہے کہ انتخابات آئین کی دفعہ 226 کے تحت ہوں گے لیکن ساتھ ہی سپریم کورٹ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے ہر اقدام اٹھائے اور ووٹ کی رازداری حتمی نہیں ہے۔

سینیٹ انتخابات سے متعلق ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے ہم یہ درخواست کرتے ہیں کہ بیلٹ پیپر میں ٹیکنالوجی کا استعمال کریں چاہے بار کوڈ کے ذریعے ہوں یا سیریل نمبر کے ساتھ ہو، اس بات کو یقینی بنائیں کہ سپریم کورٹ کی رائے کی روشنی میں ووٹ کی رازداری دائمی نہ ہو، وقت کے تقاضے اور ہیں اور زمینی حقائق اور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب اتنے بڑے ادارے کے اراکین کے انتخابات میں شفافیت پر سوال اٹھیں گے تو ان کی اخلاقی حیثیت پر سمجھوتہ ہوتا ہے اور جو پیسے کے زور پر آتے ہیں وہ اپنے، گروہی اور کاروباری مفادات کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں کرسکتے کیوں کہ ان کے ذاتی مفاد ان کے آڑے آتے ہیں جس کے نتیجے میں ملک اور عوام کی بہتری کے لیے فیصلے نہیں ہو پاتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے یہی دیکھا ہے کہ ہمارا ملک تمام تر وسائل ہونے کے باوجود اخلاقی اور معاشی طور پر وہ ترقی نہیں کرسکا جس کا وہ حقدار ہے اور اس کا آغاز پارلیمان سے ہوتا ہے، اسی وجہ سے ہم سپریم کورٹ گئے اور آئین کی دفعہ 226 کی وضاحت چاہی، پارلیمان میں بل پیش کیا اور صدارتی ریفرنس جاری کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سب کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ عملی طور پر کیا اقدامات کیے جائیں اور آئین کی تشریح کا واحد پلیٹ فارم یعنی سپریم کورٹ اس میں ہماری رہنمائی کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے جو آئین کی تشریح مانگی تھی وہ بہت اچھا فیصلہ تھا، ہماری پارٹی اور عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد کا یہ ایک اہم سنگ میل ہے کیوں کہ ہم شفافیت اور بدعنوانی سے پاک معاشرے کا نظریہ لے کر نکلے تھے اور یہ وہ عملی اقدامات ہیں جو اس سلسلے میں ہماری حکومت نے اٹھائے۔

مشہور خبریں۔

کورونا: ملک بھر مزید 48 افراد  انتقال کر گئے

🗓️ 4 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  ملک بھر میں عالمی وبا کورونا کے وار

فلسطینی کمانڈر کی شہادت سے نیتن یاہو کیوں پریشان ہیں؟

🗓️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے اپنی حکومت کے وزراء کو حکم

ٹرمپ کے 90 روزہ تجارتی تعطل کی پس پردہ وجوہات اور اسٹریٹجک پیغام

🗓️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک غیر متوقع فیصلے میں 75

آئی ایم ایف جائزے کے دوران پی ٹی آئی نے ’ن لیگ‘ کو معاشی بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا

🗓️ 12 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک طرف عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)

کورونا ویکسین کے حوالے سے ایران کی ایک اور کامیابی، امریکہ کو بھی مدد کی پیشکش کردی

🗓️ 29 جون 2021تہران (سچ خبریں)  ایران نے کچھ عرصہ پہلے کورونا ویکسین کے حوالے

نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 قومی اسمبلی سے بھی منظور

🗓️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی نیشنل

ترکی میں ہیلی کاپٹر کے اسپتال سے ٹکرانے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک

🗓️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوب مغربی ترکی میں ایک ہیلی کاپٹر اسپتال سے ٹکرا گیا،

یوکرین ایک بار پھر ناکام

🗓️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے روس کے خلاف ان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے