?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)حکومت نے ملک میں طلب کو پورا کرنے، قیمتوں میں استحکام رکھنے اور مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد میں سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کی جانب سے وزارت تجارت، وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) درآمدات کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
اس سلسلے میں آج ہونے ہونے والے ایک اہم اجلاس میں حکومت نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پیاز اور ٹماٹر کی درآمدات سے ان اشیا کی قیمتوں کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی اور مارکیٹ میں ان اشیا کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزیر تجارت سید نوید قمر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر عائد شدہ لیویز اور ڈیوٹیز میں چھوٹ دینے کے لیے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے آئندہ اجلاس میں تجاویز پیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ایران اور افغانستان سے درآمدات کا قیمتی زرمبادلہ کے ذخائر پر بھی کم سے کم منفی اثر پڑے گا جبکہ ان ممالک کے ساتھ تجارت کے حوالے سے خصوصی انتظامات ہیں۔
اجلاس کے دوران یہ بھی مشاہدہ کیا گیا کہ ملک کو آئندہ 3 ماہ کے دوران ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ حالیہ سیلاب نے فصلوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے جس کے نتیجے میں قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے اور ان اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ صارفین کے لیے ٹماٹر اور پیاز کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جانے چاہئیں جبکہ ان اشیا کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ہر کوشش کی جائے۔
وزارت تجارت، تجارتی مشیروں اور تجارتی اتاشیوں کے ذریعے غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ کم سے کم وقت میں اس سلسلے میں انتظامات کیے جاسکیں۔
وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر غذائی تحفظ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے گی اور ملک میں خوراک کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔
واضح رہے کہ ریڈیو پاکستان کے مطابق گزشتہ روز، مفتاح اسمٰعیل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ حکومت لوگوں کی سہولت کے لیے بھارت سے سبزیاں و دیگر اشیائے خورونوش درآمد کرنے پر غور کر سکتی ہے کیونکہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے ملک بھر میں فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ قلت کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور انہوں نے سیکریٹری تجارت اور سیکریٹری خزانہ سے اس مسئلے پر تبادلہ خیال کیا ہے اور وہ ایک یا دو دن میں وزیر اعظم کے پاس لائحہ عمل لے کر جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈیوٹی فری درآمدات کھولیں گے، میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ہم بھارت کے ساتھ زمینی راستے کے ذریعے درآمدات پر غور کریں گے کیونکہ سبزیوں کی قیمتیں غیر مستحکم ہیں۔
مفتاح اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ وہ عام طور پر کسانوں کے پیسے کمانے کے حق میں ہیں اور درآمدات نہیں کھولنا چاہتے لیکن یہ ایک ‘غیر معمولی صورتحال’ ہے اور ضرورت پڑنے پر بھارت کے ساتھ تجارت کھولی جاسکتی ہے۔
خیال رہے کہ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور سندھ میں سیلاب سے فصلوں کی تباہی اور منڈیوں میں سپلائی کم ہونے کے باعث کراچی کی مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے اور ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 480 روپے جبکہ پیاز کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
ایک صارف نے ڈان کو بتایا تھا کہ گلشن اقبال کے معروف سُپر اسٹور میں ایک کلو ٹماٹر 480 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ شملہ مرچ 320 روپے فی کلو، لوکی 200 روپے فی کلو اور تورائی 160 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہیں جبکہ گوبھی کی قیمت 240 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، اس کے علاوہ کھیرے 200 روپے فی کلو، ہرا دھنیا اور پودینا کی ایک گڈی 30 روپے جبکہ بھنڈی 250 سے 320 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
جنگ کی نوعیت تبدیل، مسلح افواج تیزی سے ٹیکنالوجی اپنا رہی ہیں۔ فیلڈ مارشل
?️ 29 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
جنوری
ترکی کا شنگھائی تنظیم میں رکنیت کا مطالبہ
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:ترک صدر نے اپنے ملک کے جنوب میں جوہری بجلی گھر
ستمبر
آج کربلا کی تاریخ کہاں دہرائی جارہی ہے؟مریم نواز کی زبانی
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ
جولائی
’عمران خان نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں.
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے
مئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری
?️ 1 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،وزارت خزانہ
اکتوبر
غزہ میں فلسطینی مزاحمت کی اسرائیلی مفادات کے خلاف مربوط کارروائیاں
?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کے علاقے میں فلسطینی مزاحمت کے جنگجوؤں نے صیونیستی ریاست
اکتوبر
امریکہ ریاض تل ابیب تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہا ہے
?️ 9 نومبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ بن سلمان کے دورہ واشنگٹن کے موقع کو
نومبر
ایران کے اسرائیل پر حملے کا جواب کیسے دیں گے؟امریکی صدر کا بیان
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا
اکتوبر