?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، اسلام آباد کو محفوظ بنانے کیلئے سیکیور نیبر ہوڈ کے نام سے سروے شروع کیا جارہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ سیکیور نیبر ہوڈ کے نام سے سروے کے بعد انتظامیہ کو معلوم ہوگا کہ وفاقی دارالحکومت میں کس جگہ پر کون رہ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داریاں دیگر شہروں سے زیادہ ہیں، کیوں کہ یہاں سفارتکار بھی رہائش پذیر ہیں، اس کے علاوہ آئے روز کانفرنسز ہورہی ہوتی ہیں۔
طلال چوہدری نے اسلام آباد میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے لیے الیکٹرانک ٹیگ لازمی قرار دیا جائے گا، جس کے بعد کسی بھی گاڑی کی مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ 17 نومبر سے اسلام آباد گھر گھر سروے شروع کردیا جائے گا، اس اہم سروے کےضمن میں 2 اپیس بنائی گئی ہیں، کوئی بھی فرد اس ایپ کو ڈاؤنلوڈ کرکہ اپنا ڈیٹا اس میں ڈال سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ایپ میں اپنے گھر میں کام کرنے والوں کی معلومات بھی ڈالنا ہوگی، ہماری ٹیمز بھی گھروں کا وزٹ شروع کرے گی، اگر آپ ایپ ڈاؤن لوڈ نہیں کریں گے تو ہماری ٹیم آپ کے گھر آکر ڈیٹا انٹر کریں گے۔


مشہور خبریں۔
مزاحمتی تحریک کے خوف سے صیہونی حکومت بحران کا شکار: حماس
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ مزاحمتی
مارچ
سعودی حملوں سے یمن کو تیل میں شعبے میں کتنا نقصان ہو چکا ہے؟
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: یمنی قومی نجات حکومت کے تیل اور دھاتوں کے وزیر
ستمبر
یمن میں واشنگٹن،ریاض اور تل ابیب کے لیے بدترین صورتحال
?️ 10 نومبر 2021سچ خبریں : ماہرین کا خیال ہے کہ زیادہ تر مغربی اور
نومبر
ایران نے پابندیوں کا کھیل الٹ دیا: نوبل انعام یافتہ امریکی ماہر معاشیات
?️ 24 مارچ 2026سچ خبریں:ایک معروف امریکی-برطانوی ماہر معاشیات نے ایران کی حکمت عملی کو
مارچ
صوبائی حکومت کرم مسئلے کے پر امن حل کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ، علی امین گنڈاپور
?️ 27 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا
دسمبر
مینارِ پاکستان واقعہ پر ماہرہ نے بھی شدید برہمی کا اظہارکیا
?️ 18 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ
اگست
برطانوی وزیر دفاع کے استعفے کی پس پردہ وجوہات
?️ 12 جون 2026سچ خبریں:برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے اچانک استعفیٰ دے دیا،
جون
انسانی حقوق سے تیل کے کنوؤں تک؛ وینزوئلا میں لوٹ مار کی حکمتِ عملی
?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے وینزوئلا کے تیل سے متعلق بیانات نے امریکی