حکومت کا اسلام آباد کو محفوظ بنانے کیلئے سکیور نیبر ہوڈ سروے کا اعلان

طلال چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، اسلام آباد کو محفوظ بنانے کیلئے سیکیور نیبر ہوڈ کے نام سے سروے شروع کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ سیکیور نیبر ہوڈ  کے نام سے سروے کے بعد انتظامیہ کو معلوم ہوگا کہ وفاقی دارالحکومت میں کس جگہ پر کون رہ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داریاں دیگر شہروں سے زیادہ ہیں، کیوں کہ یہاں سفارتکار بھی رہائش پذیر ہیں، اس کے علاوہ آئے روز کانفرنسز ہورہی ہوتی ہیں۔

طلال چوہدری نے اسلام آباد میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے لیے الیکٹرانک ٹیگ لازمی قرار دیا جائے گا، جس کے بعد کسی بھی گاڑی کی مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ 17 نومبر سے اسلام آباد گھر گھر سروے شروع کردیا جائے گا، اس اہم سروے کےضمن میں 2 اپیس بنائی گئی ہیں، کوئی بھی فرد اس ایپ کو ڈاؤنلوڈ کرکہ اپنا ڈیٹا اس میں ڈال سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ایپ میں اپنے گھر میں کام کرنے والوں کی معلومات بھی ڈالنا ہوگی، ہماری ٹیمز بھی گھروں کا وزٹ شروع کرے گی، اگر آپ ایپ ڈاؤن لوڈ نہیں کریں گے تو ہماری ٹیم آپ کے گھر آکر ڈیٹا انٹر کریں گے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے سے موت بہتر ہے:یہودی ربی

?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی زمینی کاروائی میں صہیونی فوج کے مسلسل دباؤ

عمران خان سمیت ملک کے تین وزیراعظم میں نے بنوائے: چوہدری سرور

?️ 23 جنوری 2022لاہور ( سچ خبریں ) گورنر پنجاب چوہدری سرور  کا کہنا ہے

میانمار کی باغی فوج نے اپنے مخالف میڈیا اداروں کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

?️ 10 مارچ 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج نے اپنے مخالف میڈیا اداروں

انسانیت کی پیشانی پر سیاہ دھبہ

?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: یونیسیف کے ترجمان نے ایک انٹرویو میں زور دے کر

تل ابیب اور حیفا کے سینکڑوں رہائشی ہوٹلوں میں منتقل 

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق، حیفا کے 60 رہائشیوں کو ان کے

Instagram Is Testing Photo Albums, Because Nothing Is Sacred Anymore

?️ 7 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

سعودی دارالحکومت پر میزائل حملے کی پاکستان کی مذمت

?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سعودی دارالحکومت ریاض پر حوثیوں کی جانب سے میزائل

فلسطین کی تاریخ ہنیہ کے قتل سے ختم نہیں ہوگی؟

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی قبضے سے نجات کے لیے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے