?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) معاشی بیل آؤٹ کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے سے پہلے ہی بجلی کے نرخوں میں غیر معمولی اضافے سے بے بس صارفین پر بوجھ ڈالنے کا سفر جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 23-2022 کی مارچ تا جون سہ ماہی کے لیے 3.82 روپے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کے تین روز بعد ہی حکومت نے پاور ریگولیٹر کو آئندہ مالی سال (24-2023) کے لیے 3.23 روپے فی یونٹ سرچارج برقرار رکھنے کے لیے ایک نئی درخواست دائر کی۔
اس کے ساتھ ہی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے تمام برآمدی صنعتوں کے لیے 19.99 روپے فی یونٹ بجلی کے خصوصی مقررہ ٹیرف اور نجی زرعی صارفین کو فراہم کردہ 3.60 روپے فی یونٹ کا خصوصی ریلیف ختم کرنے کے لیے دو علیحدہ نوٹیفکیشنز بھی جاری کیے۔
برآمد کنندگان اور کسانوں کے لیے یہ دونوں سہولیات اب یکم مارچ سے ختم ہو گئی ہیں۔
باخبر ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف عملے کی سطح کے معاہدے پر دستخط کرنے سے قبل باضابطہ نوٹیفکیشن جاری اور اس پر عملدرآمد دیکھنا چاہتا تھا۔
حیران کن بات یہ ہے کہ پاور ڈویژن نے 2 مارچ کو ایک عوامی سماعت کے دوران مالی سال 2024 کے لیے صرف 1.43 روپے فی یونٹ سرچارج پر زور دیا تھا حالانکہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پہلے ہی آئندہ مالی کے لیے 3.23 روپے فی یونٹ اضافی سرچارج کی منظوری دے دی تھی۔
یہ اس حقیقت کے باوجود تھا کہ شرکا نے عوامی سماعت کے دوران نشاندہی کی تھی کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط حاصل کرنے کے لیے 3.23 فی یونٹ اضافی سرچارج کی منظوری کے بعد 1.43 روپے فی یونٹ سرچارج غیر متعلقہ ہو گیا ہے۔
چنانچہ نیپرا نے پاور ڈویژن کی درخواست پر مہر ثبت کردی جس کے تحت یکم مارچ سے 30 جون تک 3.82 روپے فی یونٹ سرچارج اور پھر اسے آئندہ مالی سال کے دوران مزید 335 ارب روپے کے فنڈز حاصل کرنے کے لیے 1.43 روپے فی یونٹ کی کم شرح پر جاری رکھا جائے گا۔
جمعہ کے روز ریگولیٹر نے کہا کہ حکومت دعویٰ کررہی ہے کہ 6 مارچ کو منظورہ کردہ سرچارج حکومت کی بجلی کی خدمات پوری کرنے کے لیے کافی نہیں ہے اور ساتھ ہی آئندہ سال کے لیے سرچارج میں اضافے کی درخواست جمع کرادی۔
اس طرح کے غیر مستحکم معاشی تخمینوں کے ساتھ معاشی بیل آؤٹ میں تاخیر کے لیے آئی ایم ایف کے بجائے پاور اینڈ فنانس ڈویژن اور نیپرا کے پالیسی ساز موردِ الزام ٹھہرتے ہیں۔
مالی سال 24-2023 میں نئے سرچارج کے لیے 3 کھرب 35 ارب روپے کے فنانسنگ پلان کے تحت، 200 یونٹس تک اور زرعی ٹیوب ویل استعمال کرنے والے محفوظ صارفین کے لیے فی یونٹ 43 پیسے اضافی لاگت آئے گی۔
یہ سرچارج آئندہ سال کے دوران دیگر تمام صارفین کے لیے 3.23 روپے فی یونٹ تک بڑھ جائے گا۔
اس طرح 200 یونٹ سے کم اور زرعی ٹیوب ویل والے صارفین کو مدنظر رکھتے ہوئے اوسطاً قومی سرچارج 2.63 روپے فی یونٹ ہو گا۔
یہ سرچارج کے الیکٹرک سمیت ملک بھر میں لاگو ہوگا، نیپرا نے عوامی سماعت کے لیے جمعہ 17 مارچ کی ایک اور تاریخ مقرر کی ہے تا کہ آئندہ سال کے لیے سرچارج کو پہلے منظور شدہ 1.43 روپے سے بڑھا کر 3.23 روپے کر دیا جائے۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد:حسان نیازی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کی
مارچ
دانیہ شاہ کی اپنی دوسری شادی کی تصدیق
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ،
جولائی
بموں کا استعمال استقامتی حکمت عملی پر واپس آ گیا : عبرانی میڈیا کا اعتراف
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:والہ نیوز نے منگل کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ
مارچ
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے انتخابات میں شدید جھڑپیں، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 11 اپریل 2021کلکتہ (سچ خبریں) بھارتی ریاست مغربی بنگال جہاں اس وقت اسمبلی انتخابات
اپریل
کیا افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلا رک گیا ہے؟
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:پینٹاگون کے اس اعلان کے بعد کہ افغانستان سے امریکی فوجوں
جون
سعودی عرب بدعنوانیوں کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین گرفتار
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی اینٹی کرپشن ایجنسی نے چار پولیس افسران اور سرکاری ملازمین
دسمبر
عراقی پارلیمنٹ عہدیدار کا قابض امریکی فوج کے بارے میں بیان
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے سکیورٹی اور دفاعی کمیشن کے رکن نے
فروری
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنۃ الخوارج کے 20 دہشتگرد ہلاک
?️ 10 نومبر 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے
نومبر