🗓️
سچ خبریں:پاکستان کی وزارت تجارت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے ساتھ تجارتی تعلقات کے بارے میں حالیہ افواہوں کی تردید کی اور تاکید کی کہ پاکستان کبھی بھی صیہونی حکومت کے ساتھ تجارتی تبادلے نہیں چاہتا۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بعض ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں شائع ہوئی ہیں کہ پاکستانی شہریت کا حامل ایک یہودی شہری متحدہ عرب امارات کے راستے مقبوضہ فلسطین میں خشک میوہ جات برآمد کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کے بعد وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اطلاعات افواہوں کے سوا کچھ نہیں ہیں اور پاکستانی حکومت کی طرف سے ان کی کبھی تصدیق نہیں کی جائے گی۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے نہ تو اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات ہیں اور نہ ہی ایسا کرنے کا کوئی ارادہ ہے نیز حکومت پاکستان نے اس شعبے میں کسی فرد کے انفرادی عمل کی حمایت نہیں کی ہے اور نہ ہی اسرائیل سے متعلق کوئی سرکاری چینل یا بینک ہے۔
پاکستان کی وزارت تجارت نے اس بات پر زور دیا کہ اس ملک نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں اس مسئلے کی سنجیدگی سے پیروی کی ہے، پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا نے صیہونی حکومت کے ساتھ تجارت سے متعلق رپورٹس سامنے آنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سختی سے مسترد کردیا۔
ممتاز زہرا نے کہا کہ پاکستان کے صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں ہیں اور اس حکومت کے بارے میں اسلام آباد کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستانی شہریت کے حامل ایک یہودی شہری کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے راستے مقبوضہ فلسطین میں پاکستانی اشیائے خوردونوش برآمد کرنے کے اقدام کے بارے میں کچھ رپورٹس کے منظر عام پر آنے نے پاکستان کے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں میں شدید تشویش پیدا کی ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کو جنگ کا نشہ ہے:چین
🗓️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:چین کی وزارت دفاع نے پینٹاگون پر الزام عائد کیا ہے
دسمبر
حماد اظہر نے مری میں رش کم کرنے کے لیے اہم تجویز پیش کر دی
🗓️ 11 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر حماد اظہر نے مری میں سیاحوں
جنوری
میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے: وزیر قانون
🗓️ 20 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا
فروری
انتہاپسند ترین صیہونی کابینہ
🗓️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:حالیہ دنوں میں بنجمن نیتن یاہو کی وزارت عظمیٰ کے تحت
نومبر
وزیر اعظم کی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
🗓️ 16 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین
مئی
نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کا حتمی نوٹس جاری
🗓️ 15 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے نسلہ ٹاور کو خالی کرانے
اکتوبر
پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات؛ 8 سکیورٹی اہلکار شہید، 7 پولیس اہلکار اغوا
🗓️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:پاکستان کے شمال مغربی علاقے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے
نومبر
جنوبی پنجاب کے الیکٹیبلز کا درست سیاسی قدم اٹھانے کیلئے مختلف آپشنز پر غور
🗓️ 9 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک بھر میں سیاسی لابنگ کا مرکزیت اختیار کر
جنوری