?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اضافی ٹیکس کے ہدف اور پاورسیکٹر کے مالی مسائل کے باعث حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کا ڈیڈلاک برقرار ہے جس کی وجہ سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تاحال سمجھوتہ نہیں ہوسکا ، نمائندوں کے درمیان گفتگو جاری رکھی جائے گی ، ای ایف ایف پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر منظوری کی راہ ہموار کرنے کے لیے سیکرٹری خزانہ آئندہ چند روز تک واشنگٹن ڈی سی میں قیام کریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننے کے باوجود آئی ایم ایف اسٹاف اب بھی میکرو اکنامک فریم ورک سے مطمئن نہیں ہے ، جس کے باعث آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت (ایم ای ایف پی) پر مفاہمت نہیں ہوسکی اور ابھی تک 6 ارب ڈالرز کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت اسٹاف لیول معاہدہ نہیں ہوسکا۔
دوسری طرف وزیرخزانہ شوکت ترین کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات خطرے میں پڑے گئے، آئی ایم ایف کے ساتھ واشنگٹن مذاکرات میں سوال ہوا کہ کسی عہدے کے بغیر معاملات کو کیسے حتمی شکل دے سکتے ہیں؟ حکومت نے بطور مشیر خزانہ بھی شوکت ترین کی تقرری کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا، شوکت ترین ایئرٹکٹ کس حیثیت سے سرکاری خزانے سے استعمال کریں گے؟۔
اس ضمن میں سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیرخزانہ شوکت ترین کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات خطرے میں پڑے گئے ہیں،وزیرخزانہ شوکت ترین واشنگٹن میں ہیں، لیکن تاحال ان کا مشیر خزانہ کا بھی آرڈر نہیں ہوا، پھر وہ وہاں کس حیثیت سے مذاکرات کررہے ہیں؟ اگر مشیر مقرر کیا گیا تو پھر بھی وزیرخزانہ کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتے ، اس کے ساتھ سفارتخانے نے بھی سوال اٹھادیا ہے کہ واشنگٹن سے پاکستان واپسی کا ایئرٹکٹ کس حیثیت میں سرکاری خزانے سے استعمال کریں گے؟ پھر یہ سوال اٹھ گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بطور مشیر کچھ فیصلے نہیں کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت شوکت ترین کو پنجاب یا خیبرپختونخواہ سے سینیٹر منتخب کروانا چاہتی ہے لیکن تحریک انصاف کے سینیٹرز نے اپنی نشست خالی کرنے سے انکار کردیا ہے، ایک سینیٹر سے بات ہوئی ہے اس کا کہنا ہے کہ میں سینیٹرسے مستعفی ہوجاؤں گا لیکن اس کے بدلے گورنر پنجاب بنا دیا جائے۔
مشہور خبریں۔
پورے ملک میں درجہ حرارت میں اضافہ؛ گرمی سے کیسے بچیں؟
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں
جولائی
قدامت پسندوں کو بچانے کے لیے سنک کی آخری کوشش
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: برطانوی وزیراعظم رشی سنک انتخابات کے موقع پر ایک منصوبہ
جون
قتل عام میں شریک بھی اور مگرمچھ کے آنسو بھی؛امریکہ کی عجیب منافقت
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے قابض اسرائیلی فوجیوں کی
اکتوبر
ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات سے اسرائیل کی خارجہ پالیسی ناکام: لائبرمین
?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر خارجہ ایویگڈور لائبرمین نے منگل کے
مارچ
فلسطین کے ساتھ غداری، اسرائیل کی سرزمین پر پہلے عرب ملک نے اپنا سفارت خانہ کھول دیا
?️ 15 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل اور عرب ممالک کے مابین روابط کا
جولائی
ہمارا موقف اور کیس مضبوط ہے، جو بھی سنے گا وہ کینالز منصوبے کو ترک کردے گا، مراد علی شاہ
?️ 14 اپریل 2025سیہون: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ
اپریل
یحییٰ السنوارصیہونیوں کو کتنا جانتے ہیں؟ صہیونی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک سینئر تجزیہ کار نے غزہ میں
مئی
پی ٹی آئی نے ’بلے‘ کے نشان کیس میں سپریم کورٹ میں کیوریٹیو ریویو پٹیشن دائر کردی
?️ 13 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اپنا انتخابی نشان ’بلے‘
نومبر