🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ حکومت نے کسی کے کہنے پر آئینی ترمیم لانے کی کوشش کی تھی۔
جیو نیوز کے پرگروام کیپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم لانے کا کہنے والوں کی جانب سے ہی حکومت سے کہا گيا تھا کہ وہ نمبر ارینج کرلیں گے۔
بیرسٹر علی ظفر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لہذا حکومت نے کسی کے کہنے پر فیصلہ کرلیا کہ راتوں رات پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر آئینی ترامیم منظور کروالیں گے۔
دوسری جانب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے طارق فضل چوہدری نے کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں ان کے 13 نمبرز کم ہیں اس لیے ترمیم پیش نہیں کی، دو ہفتوں بعد دوبارہ آئینی ترامیم لائيں گے۔
اس سے قبل مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر قومی اسمبلی اجلاس کے دوران بھی حکومت اور اپوزیشن کے جانب سے گرما گرم تقاریر کی گئیں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے سوال کیا کہ اگر آئینی ترمیم کا مسودہ وزیرقانون کے پاس بھی نہیں ہے تو بتایا جائے کہ آئینی ترامیم کا نسخہ کیمیا کہاں سے آیا ہے؟ یہ تو بنیادی انسانی حقوق کو بھی سلب کرنا چاہتے ہیں۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کیا اپوزیشن کوئی اس ملک کی دشمن ہے، ہم کہتے ہیں کہ آپ ترامیم لائیں پہلے یہاں ایوان میں ڈسکس تو کریں، اس طرح سے چوری چھپے رات کے اندھیرے میں قانون سازی پارلیمنٹ کے منہ پر دھبہ ہے۔
سیشن کورٹ گوجرانوالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ حکومت غلط ترامیم کر کے سپریم کورٹ کے اوپر ایک اور عدالت لانا چاہ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان نے اس کی مخالفت کی ہے۔
مشہور خبریں۔
انسٹاگرام نے ازخود صارفین کی اے آئی تصاویر بنانا شروع کردیں
🗓️ 10 جنوری 2025 سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے باقی پلیٹ فارم
جنوری
پیپسی کمپنی کو صیہونی حکومت کی حمایت مہنگی پڑ گئی
🗓️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: عمان میں Pepsi-Cola کمپنی کے نمائندے Oman Rifco نے اعلان
اپریل
برطانوی وزیراعظم کی شہری مظاہروں کو محدود کرنے کی کوشش
🗓️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم مختلف مظاہروں میں مظاہرین سے مقابلہ کرنے کے لیے
جنوری
پاکستانی سینیٹر کا اقوام متحدہ سے اسرائیل کے بارے میں اہم مطالبہ
🗓️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: پاکستانی سینیٹر نے شام کے شہر دمشق میں ایرانی قونصل
اپریل
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کےخلاف ایل این جی ریفرنس واپس کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری
🗓️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر
مئی
پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے
🗓️ 28 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان
مئی
بائیڈن اردن کے بجائے اسرائیل کیوں آرہے ہیں؟
🗓️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کا دورہ اردن منسوخ کردیا گیا
اکتوبر
روس کی یوکرائن میں جنگ کو روکنے کی کوشش
🗓️ 19 فروری 2022سچ خبریں:یوکرائن پر ممکنہ روسی حملے کے بارے میں بعض مغربی حکام
فروری