حکومت نے پٹرولیم پر عائد ٹیکس میں کمی کر دی

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کرکے 10.54 فیصد کر دی۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 10.77 فیصد تھی جسے کم کرکے 10.54 فیصد کردیا گیا ہے۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح بغیر کسی کمی کے 17فیصد، مٹی کے تیل پر شرح 6.70 فیصد اور لائٹ ڈیزل آئل پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.20 فیصد برقرار رہے گی۔
پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق 16 اگست سے ہوگا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 16 اگست سے پٹرول کی قیمت میں اضافے کی سمری مسترد کر دی تھی جس کے بعد وزارت خزانہ نے موجودہ قیمت کو برقرار رکھنے کیلئے سیلز ٹیکس میں کمی کر دی۔

یاد رہے کہ وفاقی وزارت خزانہ نے 16 اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا تھا۔ حکومت نے پٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمیتں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا، جبکہ مٹی کا تیل اورلائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

16 اگست سے مٹی کےتیل کی قیمت میں 81 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 88 روپے 30 پیسے مقرر ہوئی۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 85 روپے 77 پیسے ہو گئی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ اوگرا کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی، تاہم اوگرا کی سمری کو مسترد کر کے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں ستمبر کے ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آ سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

🗓️ 11 اکتوبر 2022سندھ: (سچ خبریں) کامران خان ٹیسوری نے 34ویں گورنر سندھ کی حیثیت

صحافی مطیع اللہ جان کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور

🗓️ 30 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) انسداد دِہشت گردی عدالت (اے ٹی سی)

اومی کرون کا خدشہ، مسافروں کے ٹیسٹ کا فیصلہ

🗓️ 2 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون

ایک بار پھر بائیڈن نے صرف مہلک فائرنگ سے نمٹنے کا وعدہ کیا

🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:  شکاگو میں یوم آزادی کی تقریب میں ہلاکت خیز فائرنگ

دہری شہریت والے نگران وزراء اور مشیروں کے نام پبلک کرنے کا حکم

🗓️ 19 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویژن

جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ نے سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا

🗓️ 17 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ نے سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر

سعودی اتحاد نے 80 سے زائد مرتبہ یمنی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

🗓️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:  یمنی فوج کے  آپریشن روم رابطہ کے ایک ذریعے نے،

6 جنوری کے ہنگامے کے چند دن بعد وائٹ ہاؤس کے سیچویشن روم میں کیا ہو رہا تھا؟

🗓️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:      ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں وائٹ ہاؤس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے