?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے غیر ملکیوں کیلئے مستقل رہائشی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نئی قومی سلامتی پالیسی میں جیو اکنامکس کو کلیدی حیثیت حاصل ہے، نئی پالیسی کے تحت حکومت نے غیرملکیوں کیلئے مستقل رہائشی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کرکے پاکستان میں مستقل رہائش حاصل کرسکتے ہیں۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے آج پہلی قومی سلامتی پالیسی کے عوامی ورژن کا اجراء کر دیا ہے، آج جمعہ کو وزیراعظم آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمر ان خان نے اپنی حکومت کے قومی سلامتی پالیسی کی تشکیل کے کامیاب اقدام کو اجاگر کیا۔
عمران خان نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی ان کی حکومت کی اولین ترجیح تھی ، وزیراعظم نے یہ ہدف حاصل کرنے پر قومی سلامتی کے مشیر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔
انہوں نے پالیسی پر کامیاب عمل درآمد کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اعلان کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی باقاعدگی سے اس پر پیش رفت کا جائزہ لے گی۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ قومی سلامتی پالیسی 2022-2026 کا محور حکومت کا وژن ہے جو یقین رکھتی ہے کہ ملکی سلامتی کا انحصار شہریوں کی سلامتی میں مضمر ہے ، کسی بھی قومی سلامتی پالیسی میں قومی ہم آہنگی اور لوگوں کی خوشحالی کو شامل کیا جانا چاہیے جبکہ بلاامتیاز بنیادی حقوق اور سماجی انصاف کی ضمانت ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے شہریوں کی وسیع صلاحیتوں سے استفادہ کے لئے خدمات پر مبنی اچھے نظم و نسق کو فروغ دینا ضروری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ، ہمارا فخر ہیں،خطے میں ہمیں درپیش خطرات اور ہائبرڈ وار کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کے تناظر میں انہیں ہماری طرف سے بڑی اہمیت اور حمایت حاصل رہے گی۔ ہماری خارجہ پالیسی کا بڑا مقصد خطے اور خطے سے باہر امن و استحکام رہے گا ، ہماری خارجہ پالیسی میں جاری معاشی خارجہ پالیسی پر مزید توجہ مرکوز کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
ایک فلسطینی پر برف کا گولہ پھینکنے کے الزام میں مقدمہ
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 7 ٹیلی ویژن کی ویب سائٹ
فروری
سلمان اکرام راجا کو عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا
?️ 1 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف کے نامزد کردہ کوآرڈینیٹر سلمان
اپریل
قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کے شرائط
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: باسم نعیم، حماس کے ایک اعلیٰ رہنما نے اعلان کیا
مئی
ٹرمپ کے بیٹے نے زیلینسکی حکومت کو بدعنوان اور جنگجو قرار دیا
?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے
دسمبر
بھارت کی دھمکی، سکھوں کا پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان، پاک فوج میں بھرتی کا مطالبہ
?️ 27 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی وزیر دفاع کی گیڈر بھبکی کیخلاف سکھ
نومبر
یوکرین میں موت کے خوفناک اسرار
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:دنیا بھر میں امریکی حیاتیاتی تجربہ گاہوں کی سرگرمیاں ایک ایسا
اگست
بن سلمان کو امریکی استثناء حاصل
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وکلاء کا کہنا ہے
اکتوبر
ٹرمپ کا امریکی محکمہ انصاف سے 230 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ
?️ 22 اکتوبر 2025ٹرمپ کا امریکی محکمہ انصاف سے 230 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ
اکتوبر