حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18، 18 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا۔حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ان کی قیمتوں کا اطلاق آج دن گیارہ بجے سے کیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی جانب سے کیا گیا جب کہ ایسا پہلی بار دیکھا گیا کہ پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اچانک صبح کے اوقات میں کیا گیا، عام طور پر قیمتوں میں اضافے کا رات کے اوقات کیا جاتا رہا ہے۔

نشر کیے گئے اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 50 روپے اضافے کے حوالے سے قیاس آرائیاں عروج پر تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مارکیٹ میں مصنوعی قلت کی اطلاعات موصول ہوئیں، اس مصنوعی قلت کی اطلاعات کے سد باب کے لیے اوگرا کی سفارش پر فوری طور پر قیمتوں کا اطلاق کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے پاکستانی روپے کی قدر میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی، حکومت نے گزشتہ 4 مہینوں میں یعنی اکتوبر سے 29 جنوری تک پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیابلکہ قیمتیں کم کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں انیس، بیس روپے کی کمی کی گئی جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 29 اور 30 روپے کی کمی کی گئی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں اضافے اور اسٹیٹ بینک کے اقدامات کے باعث روپے کی قدر میں ہونے والی کمی کے باوجود وزیر اعظم کی ہدایت پر اوگرا کے ساتھ مشاورت کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم از کم اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ فیصلے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے اور مٹی کے تیل، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 18، 18 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا گیا، نئی قیتموں کا اطلاق آج صبح گیارہ بجے سے ہوگا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ اس اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 249 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 189 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 187 روپے فی لیٹر ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات وافر مقدار میں موجود ہیں اور معمول کے حالات میں کوئی وجہ نہیں تھ کہ قلت ہوتی، میڈیا کی قیاس آرائیوں میں کہا گیا کہ 80 روپے تک اضافہ متوقع ہے، اس صورتحال کے باعث فوری طور پر قیمتوں کا اعلان اور اطلاق کیا گیا اور بد قسمتی سے انہیں اس کا فائدہ ہوگیا۔

اسحٰق ڈار کے اعلان سے قبل ہفتے کے روز پیٹرول کی قیمتوں میں زبردست اضافے کی افواہوں کے نتیجے میں ملک کے کئی حصوں میں پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگ گئیں۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اطلاعات میں یکم فروری سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 45 سے 80 روپے اضافے کا دعویٰ کیا گیا۔

اسلام آباد میں کے پیٹرول پمپ پر قطار میں کھڑے ایک شہری حسن نے ڈان کو بتایا کہ ’ہم نے سوشل میڈیا پر رپورٹ دیکھی کی کہ ڈالر کی قدر اور عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سبب پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی طرح کی صورتحال دیگر علاقوں میں بھی دیکھنے کو ملی، نجی نیوز چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں صرف 20 فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات دستیاب ہے جبکہ رحیم یار خان، بہاولپور، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں بھی پیڑول کی قلت رپورٹ کی گئی۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم شہبازشریف کا صدرِ ایران سے رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت، یکجہتی کا اظہار کیا

?️ 28 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے

پنجاب، خیبرپختونخوا الیکشن از خود نوٹس، سپریم کورٹ میں سماعت مکمل، فیصلہ کل سنایا جائے گا

?️ 28 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات

امریکہ کا UAE کو THAAD میزائل سسٹم فروخت کرنے کا معاہدہ

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:    امریکی دفاعی تعاون تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ

تیل کی قیمتوں میں غیر متوقع اضافہ، ٹرمپ حکومت تشویش میں مبتلا؛ سی این این کی رپورٹ

?️ 10 مارچ 2026سچ خبریں:سی این این کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری

جولانی کا تکفیری جنگجوؤں کو تحفہ

?️ 18 اگست 2025جولانی کا تکفیری جنگجوؤں کو تحفہ لبنان کی ویب سائٹ لا اورینتال

واٹس ایپ چینلز دوسروں کو ٹرانسفر کرنے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان

?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات چاہتا ہے:وزیراعظم شہباز شریف

?️ 12 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی جانب سے مبارکباد دینے پر

پورے ملک میں کامیاب پاکستان پروگرام لانچ کرنے جارہے ہیں:عثمان ڈار

?️ 13 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) حکومت نے پورے ملک میں ’کامیاب پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے