حکومت نے جہانگیر خان ترین گروپ کے ردِعمل کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا

عمران خان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چینی اسکینڈل میں ملوث کسی گروپ کو این آر او جیسی رعایت نہ دینے اور جہانگیر خان ترین (جے کے ٹی) گروپ کے ردِعمل کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس ضمن میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں جہانگیر ترین یا ان کے گروپ کا نام نہیں لیا گیا لیکن اس بات کے لیے ووٹ دیا گیا کہ جو کوئی بھی بدعنوانی میں ملوث ہوا اسے قانون کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فواد چوہدری کے مطابق وزیر اعظم نے اجلاس میں کہا کہ ان کی حکومت احتساب کے عمل میں مداخلت نہیں کرے گی اور ‘ہر بدعنوان فرد’ کو اپنی حیثیت اور جماعت سے قطع نظر انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عمران خان نے پارٹی کے کارکنان کی بہتر تیاری کی ہدایت کی تاکہ ان کی جماعت آئندہ ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کر سکے۔

ایک علیحدہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاک ۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک) نہ صرف پاکستان کی خوشحالی یقینی بنائے گا بلکہ منصوبے سے پورے خطے کی ترقی منسلک ہے۔

سی پیک کی مختلف اسکیمز پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ہونے والے اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنر شپ کی پوری دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے انہوں نے سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی سمیت مختلف شعبہ جات میں باہمی سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا شیخ رشید، حماد اظہر اور خسرو بختیار سمیت متعدد افراد شریک ہوئے۔جس میں سی پیک کے تحت کی جانے والی سرمایہ کاری میں چینی سرمایہ کاروں کو دی گئی سہولیات، متعلقہ معاملات اور مسائل کے حل کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ چینی سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں۔

مشہور خبریں۔

بیت المقدس اور مسجد الاقصی کی آزادی تک ان کے دفاع کا سلسلہ جاری رہے گا: حماس

?️ 28 ستمبر 2026سچ خبریں:حماس نے انتفاضۂ اقصیٰ کی 26ویں سالگرہ پر کہا ہے کہ

سعودی عرب میں متعدد بحرینی فوجی ہلاک!!!

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: بحرین کے دفاعی حکام نے اعلان کیا ہے کہ سعودی

پاکستانی خواتین نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار: آرمی چیف

?️ 8 مارچ 2021راولپنڈی{سچ خبریں} یوم خواتین پر اپنے پیغام میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے

صیہونی حکومت حزب اللہ کے انتقامی حملوں کے خوف سے شمالی محاذ پر چوکس 

?️ 6 ستمبر 2026سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ صہیونی حکومت حزب

قاہرہ مذاکرات جنگ بندی پر کیوں ختم نہیں ہوئے؟

?️ 15 فروری 2024سچ خبریں:غزہ جنگ اور قیدیوں کے تبادلے میں جنگ بندی کے معاہدے

قانون سازی کا فقدان پاکستان میں زرعی ڈرونز کے زیادہ سے زیادہ استعمال میں رکاوٹ ہے. ویلتھ پاک

?️ 10 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈرون ٹیکنالوجی دنیا بھر میں زراعت میں انقلاب

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے 6 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

?️ 17 جون 2021نیویارک( سچ خبریں)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے  اینڈرائیڈ صارفین

بھارتی حکومت نے فورسز کو نہتے کشمیریوں پر مظالم کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 7 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں)  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے