🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یہ بتانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے 3 قریبی ساتھیوں کو حال ہی میں بیرون ملک جانے سے کیوں روکا گیا؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اپیل جمعرات کو بحریہ ٹاؤن کے چیف سرویئر منظور حسین مغل کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران کی گئی جو سعودی عرب جانے والی پرواز سے اتارے جانے والے 3 افراد میں شامل تھے۔
ایف آئی اے نے قبل ازیں عدالت کو بتایا تھا کہ منظور حسین مغل اور بحریہ ٹاؤن کے دو دیگر افسران ریٹائرڈ بریگیڈیئرز طاہر بٹ اور ظفر اقبال شاہ کے نام جنرل ہیڈ کوارٹرز کی سفارش پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے گئے تھے۔
طاہر بٹ اور مسٹر ظر اقبال شاہ بحریہ ٹاؤن کے زمین سے متعلق معاملات کی نگرانی کرتے ہیں، جب کہ منظور حسین مغل متنازع پراپرٹی ڈویلپر ملک ریاض کے تمام رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس کے لیے چیف سرویئر کے اہم عہدے پر فائز ہیں۔
جمعرات کو جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست گزار منظور حسین مغل کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے پر وزارت دفاع سے جواب طلب کرلیا۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بیرسٹر عثمان گھمن نے وزارت سے تفصیلی جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت 5 جون تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ بحریہ ٹاؤن کے تین عہدیداروں کی آف لوڈنگ کو پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے خلاف دیگر حالیہ کارروائیوں کے ایک حصے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کی انہوں نے حالیہ سوشل میڈیا پوسٹس میں مذمت کی، اس ہفتے کے شروع میں فرم کے راولپنڈی دفاتر پر بظاہر نیب اور مقامی پولیس نےچھاپے بھی مارے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے:وزیر خارجہ
🗓️ 16 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) او آئی سی وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس سے
مئی
یمن کے دو اسٹریٹجک شہر یمنی مزاحمتی دستوں کے ہاتھوں میں
🗓️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی فورسز نے البیضاصوبے میں بڑے پیمانے پر آپریشن
جولائی
حماس نے صیہونیوں کی خطرناک حرکتوں کے بارے میں خبردار کیا
🗓️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے قدس امور کے سربراہ ہارون ناصر الدین
دسمبر
مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال کشمیری عوام کے لیئے بڑا صدمہ
🗓️ 4 ستمبر 2021سرینگر (سچ خبریں) دو دن قبل مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید
ستمبر
حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے معاہدہ
🗓️ 26 فروری 2025سچ خبریں:ایک مصری ذریعے نے بتایا ہے کہ حماس اور صہیونی حکومت
فروری
امریکہ ہمارے تیل کی لوٹ مار بند کرے:شام
🗓️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی طرف سے اس ملک
اپریل
سہ ملکی مشترکہ ریلوے پروجیکٹ اقتصادی صورت حال میں نمایاں کردار ادا کرے گا
🗓️ 15 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر شوکت
اپریل
اسرائیلی سرمایہ کاری کی تازی ترین صورتحال
🗓️ 17 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل میں غیر مستحکم اقتصادی ماحول نے حقیقی سرمائے کے لیے
جون