?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ پر اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بجٹ کے حوالے سے تفصیلی بیان میں اتحادی جماعتوں خاص طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکس کے معاملے پر تمام فریقین سے بات چیت کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ سروسز پر ٹیکس کا اختیار بدستور صوبوں کے پاس رہے گا، سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا ابتدائی فیصلہ عوام پر اضافی بوجھ تھا، افہام و تفہیم سے اب یہ شرح کم کرکے 10 فیصد کر دی گئی ہے، یہ تمام فیصلے اتحادی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز کو بڑھا کر 10 فیصد تک کر دیا گیا، پی ایس ڈی پی کے حوالے سے سندھ کی جانب سے جو مطالبات سامنے آئے انہیں سنا گیا اور اے پی سی سی میں سندھ کی یونیورسٹیوں کا بجٹ ابتدائی 2.6 ارب روپے سے بڑھا کر دوبارہ 4.7 ارب روپے کر دیا گیا ہے، پی ڈبلیو ڈی کے خاتمے کے بعد اس کے منصوبے صوبوں کو منتقل کیے گئے تاہم سندھ کو اس پر تحفظات تھے جس پر وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ ان منصوبوں کو اب ملک گیر سطح پر پی آئی ڈی سی ایل کے تحت انجام دیا جائے گا۔
نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اب پی آئی ڈی سی ایل کو تمام صوبوں میں توسیع دے دی گئی ہے اور یہ ادارہ تمام نئے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کرے گا، یہ وقت باہمی مشاورت، مفاہمت اور قومی یکجہتی سے ملک کو آگے لے جانے کا ہے اس لیے تمام مزید مسائل کو بھی بات چیت سے حل کیا جائے گا، ہم سب کو مل جل کر پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے کام کرنا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ میں ٹرمپ کے خلاف تاریخی مظاہرے
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکہ بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف وسیع احتجاجی مظاہروں
اکتوبر
وینزویلا پر امریکی حملہ،یورپ میں مخالفین نے کیا کہا؟
?️ 7 جنوری 2026 وینزویلا پر امریکی حملہ،یورپ میں مخالفین نے کیا کہا؟ امریکہ کی
جنوری
یحییٰ السنوار نے اسرائیل کو تاریخ کا سب سے بڑا دھچکا دیا:صہیونی میڈیا کا اعتراف
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر
اکتوبر
ملکی سطح پر مہنگائی میں کمی نظر آرہی ہے
?️ 2 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ
جولائی
غزہ کے عوام کی جنگ اور قحط کے خلاف انوکھی جدوجہد؛ کچرے سے بجلی، ہاتھ سے چلنے والی واشنگ مشین اور متبادل کرنسی تیار
?️ 4 نومبر 2026سچ خبریں:صیہونی محاصرے، جنگ اور بنیادی اشیائے ضرورت کی شدید قلت کے
نومبر
غزہ پر یورپ کے موقف میں واضح تبدیلیاں
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: الوفد کے حوالے سے، عرب لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حسام
اگست
ایران کے خلاف امریکہ کی شکست ویتنام کی جنگ سے بھی زیادہ تباہ کن کیوں ہے؟
?️ 17 جون 2026سچ خبریں: جریدہ فارن پالیسی نے ایک تجزیاتی مضمون میں لکھا ہے کہ
جون
صدرِ مملکت کی امیرِ قطر سے ملاقات، پاک۔سعودی دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا
?️ 5 نومبر 2025دوحہ: (سچ خبریں) امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے صدر
نومبر