حکومت نے اسمبلی اختیارات محدود کرنے کیلئے ایوان اقبال میں اجلاس بلایا:چوہدری شجاعت حسین

?️

لاہور(سچ خبریں)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اسپیکر پرویز الہیٰ کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی بلڈنگ میں ہونے والے اجلاس کی حمایت کردی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈر ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس تماش بینوں کے ہاتھ نہ چڑھ جائے ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ شاید حکومت نے اسمبلی اختیارات محدود کرنے کیلئے ایوان اقبال میں اجلاس بلایا ، ارکان پنجاب اسمبلی بلڈنگ والے اجلاس میں جائیں اور اختیارات کا تحفظ کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج کل سیاست تماش بینوں کے ہتھے چڑھ گئی ہے ، ڈر ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس تماش بینوں کے ہاتھ نہ چڑھ جائے ، تماش بین ملک کا تماشہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں ، تماش بین اپنا تماشہ لگا رہے ہیں وہ قوم کو تماشہ نہ بنائیں۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گورنر کا جاری کردہ آرڈیننس مارشل لا کا اعلان ہے ، انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اتحاد نے آج یہ عجیب و غریب کارنامہ سرانجام دے دیا ، مارشل لاء حکومت میں بھی کبھی یہ نہیں کہا گیا کہ اسمبلی انتظامیہ کے ماتحت ہو گی ، اب جدوجہد جمہوریت کی بحالی کی ہے ، آمریت کےخاتمے کیلئے ہر قربانی دیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی آزادانہ حیثیت ختم کردی گئی ہے اور محکمہ قانون کو خصوصی اختیارات سونپ دیے گئے ہیں ، اس ضمن میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے آرڈیننس بھی جاری کردیا گیا ہے ، جس کے تحت اب اسمبلی سیکریٹریٹ کے سارے فیصلے محکمہ قانون کرے گا۔ بتایا گیا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے جاری آرڈیننس کے تحت محمد خان بھٹی کو بھی سیکرٹری قانون کے تابع کردیا گیا ہے ، آرڈیننس کے تحت محکمہ قانون کے تمام معاملات سیکرٹری قانون احمد رضا سروردیکھیں گے اور اب جب بھی گورنر کی جانب سے اجلاس طلب کیا جائے گا تو محکمہ قانون اس کا نوٹی فکیشن جاری کرے گا ۔
یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے پانچ دور ہونے کے باوجود ڈیڈ لاک ختم نہ ہوسکا جس کے باعث پنجاب کا آئندہ مالی سال 2022-23کا بجٹ دوسرے روز بھی پیش نہ کیا جا سکا ، گورنر کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا 40 واں اجلاس برخاست کر کے 41 واں اجلاس بدھ کے روز سہ پہر تین بجے ایوان اقبال میں طلب کر لیا گیا جس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔ 

مشہور خبریں۔

ائر کنڈیشنگ کے بغیر تنہائی میں قید، فلسطینی خاتون کا بیان

?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے آغاز سے ہی فلسطینی قیدیوں کے خلاف

میں نے میکرون کی اہلیہ کو قریب سے دیکھا ہے، وہ عورت لگتی ہیں:ٹرمپ

?️ 7 جولائی 2025 سچ خبریں:ایک امریکی صحافی کی جانب سے میکرون کی اہلیہ کی

سعودی اتحاد کے یمن سے نکلنے کا وقت آگیا ہے: صنعا

?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصر

اسرائیل کے تیز رفتار زوال کی واضح نشانیاں سامنے آ چکی ہیں: عبدالباری عطوان

?️ 14 جولائی 2026سچ خبریں:معروف عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے صیہونی ریٹائرڈ جنرل اسحاق

مشرق وسطیٰ کیلئے پاکستان کی برآمدات میں 5.57 فیصد کمی

?️ 25 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں

ہتھیاروں کی فروخت کے لیے امریکہ کا نیا بہانہ

?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تائیوان چین کی دھمکیوں کا مقابلہ

عمران خان کی گرفتاری سے متعلق صورتحال ہماری نظر میں ہے:روس

?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم نے پاکستان

صیہونی حکومت اپنے اہداف میں ناکام

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کے مختصر الفاظ نے یہ بھی ظاہر کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے