?️
لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے نگران حکومت کے دور میں خریدی گئی گندم کے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4روز میں گندم نہ خریدی تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت کے دور مین گندم امپورٹ کی گئی جس میں موجودہ حکومت میں شامل تمام لوگ ملے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حیران کن طورپرتاریخ میں پہلی بارسنا کہ حکومت گندم کہ خریداری نہیں کررہی، سب سے پہلے یہ بتایا جائے کہ گندم کی خریداری باہرسے کیسے ہوئی؟ ملک کا ایک ارب ڈالر گندم کے نام پر باہر بھیجا گیا، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
انہوں نے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ واپس لے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت کا چاردن کا وقت دیتے ہیں کہ وہ گندم کی خریداری کے لیےاقدامات کرے ورنہ ملک گیر احتجاج کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ چار دن میں اگر حکومت نے گندم نہ خریدی تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے اور ہماری جماعت کے کارکن کسانوں کی تنظیموں سے رابطہ کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے کسانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فارم47 پر آئی حکومت کو کسانوں کے حق پر شب خون مارنے نہیں دیں گے اور کسان بھی جعلی حکومت کے سامنے سرینڈر نہ کریں۔
انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر ہمارا احتجاج روکنے کی کوشش کی تو پھر حکومت گرانے کی تحریک بھی ساتھ ہی چل پڑے گی۔


مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 4 جون 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر
جون
عوام کورونا ویکسین لگوانے میں سستی نہ کریں: معاون خصوصی
?️ 22 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو وزیر اعظم
فروری
فلسطینیوں نے سی این این کے رپورٹر سے کیا کہا؟
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: سی این این کے خلاف فلسطین کی عوام کے غصے
اکتوبر
ای وی ایم سے پیچھے نہیں ہٹے گئے:وزیر اعظم
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے
ستمبر
کیا حزب اللہ الاقصیٰ طوفان کی جنگ میں داخل ہوگا؟
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفانی کارروائی میں صیہونی حکومت کی بھاری شکست کے پہلے
اکتوبر
ٹرمپ کے نوبل امن انعام کی حمایت کرنے والے ممالک کے ناموں کی اشاعت
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے نوبل امن انعام کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ
اگست
نیتن یاہو خطہ کو کہاں لے جا رہے ہیں؟فرانسیسی صدر کا بیان
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانسیسی صدر
ستمبر
وزیراعظم کی رحیم یارخان میں صدر یواے ای سے ملاقات، باہمی اُمور پر تبادلہ خیال
?️ 30 دسمبر 2025رحیم یار خان (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف رحیم یارخان پہنچ گئے جہاں
دسمبر