حکومت نے 10 ماہ کے دوران 60 کھرب روپے قرض لے کر تمام ریکارڈ توڑ دیے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے 10 ماہ کے دوران بینکوں سے 60 کھرب روپے قرضہ لے کر تمام ریکارڈ توڑ دیے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے پہلے 10 ماہ یعنی یکم جولائی 2023 سے 26 اپریل 2024 تک مقامی بینکنگ سیکٹر سے 69 کھرب 96 ارب روپے قرض لیا ہے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 26 کھرب 66 ارب روپے کے قرضے کے مقابلے میں 124 فیصد زیادہ ہے۔

حکومت نے اس عرصے کے دوران اسٹیٹ بینک کو 7کھرب 35 ارب روپے کا خالص قرضہ واپس کیا، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی لازمی شرط کے تحت مرکزی بینک سے براہ راست قرض نہیں لے سکتی۔

رواں مالی سال میں شیڈول بینکوں سے لیے گئے قرضے پہلے ہی پورے مالی سال 2023 میں اٹھائے گئے 30 کھرب 70 ارب روپے کے قرضے سے تجاوز کرچکے ہیں۔

مجموعی طور پر مالی سال 24-2020کے 10 ماہ میں بجٹ سپورٹ کے لئے سرکاری شعبے کا خالص قرضہ 50 کھرب روپے رہا جو مالی سال 23 میں 37 کھرب 40 ارب روپے تھا۔

واضح رہے کہ 5 اپریل کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے بینکوں سے گزشتہ 2 ماہ کے دوران 700 ارب روپے اضافی قرضے لیے تھے جس کے بعد ان کا حجم 47 کھرب روپے تک پہنچ چکا تھا۔

بھاری قرضے کے سبب نجی شعبہ کی جانب سے 70 فیصد کم قرضے لے گیے، نتیجتاً اس سے معاشی ترقی کے لیے مشکلات درپیش رہیں گی۔

نمایاں ریونیو اکٹھا کرنے کے باوجود ریکارڈ قرضے حکومت کے بھاری اخراجات کو ظاہر کرتے ہیں، جو قرضوں کی لاگت پر غور و فکر کیے بغیر لیے گئے، حکومت ریکارڈ شرح پر قرضے لے رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

وفاقی حکومت سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تمام روابط ختم کر دیں، اسد قیصر کی تجویز

?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  کے مرکزی رہنما اسد قیصر

UNIFIL فورسز کے بارے میں اقوام متحدہ میں اسرائیل کے نمائندے کی گستاخی

?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: ڈینی ڈینن نے اتوار کو کہا کہ UNIFIL کے فوجیوں

وزیراعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو چین جانے کا کہا ہے

?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد

کنن پوش پورہ سانحے کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں۔حریت رہنما

?️ 22 فروری 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و

امریکا میں سیاہ فام افراد کے خلاف نسل پرستی میں شدید اضافہ، سروے میں اہم انکشاف ہوگیا

?️ 24 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا کے گلوپ انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق  64٪

ڈونلڈ ٹرمپ کی نفسیات؛ایران کے خلاف جنگ، خودشیفتگی اور متضاد بیانات کا گہرا اثر

?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ

اسرائیلی جہازوں کے خلاف یمنی فوج کی کارروائیاں

?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے

پاکستان نے 5 سال میں 32.8 گیگا واٹ کے سولر پی وی ماڈیول درآمد کرلئے

?️ 8 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹمز (بی ای

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے