حکومت عوام کی مشکلات کم اور ان کو سہولیات دینے کی کوشش کر رہی ہے

وزیر اعظم عمران خان

?️

پشاور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں نیا پاکستان کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کا سب سے سستا ملک ہے اور یہاں دیگر ممالک کے مقابلے میں مہنگائی نہیں ہے ۔ موسم سرما کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم ہوجائیں گی، ہمیں عوام کی مشکلات میں کمی لانی ہے اورانہیں سہولیات فراہم کرنا ہوں گی، ہم لوگوں کو تکنیکی تعلیم اورہنر سکھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس جو بھی پیسہ اکٹھا ہوتا ہے وہ ماضی میں لیے گئے قرض کی ادائیگی پر جاتا ہے، قرض کی مد میں ادائیگی نہ کرنی ہوتی تو ہم مزید اچھے فلاحی کام کرسکتے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سردیوں کے بعد مہنگائی میں کمی آئے گی اور اب بھی کہتا ہوں پاکستان دنیا میں سستا ترین ملک ہے۔ کورونا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا میں مکمل لاک ڈاؤن نہ لگانے پر مجھے برا بھلا کہا گیا اور طعنہ زنی کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر کوئی مرتا ہے تو عمران خان پر مقدمہ درج کروائیں گے لیکن کورونا میں میری ٹیم اور میں نے منظم حکمت عملی سے فیصلے کیے۔

کورونا میں مہنگائی ہوئی اور ہمیں غربت بڑھنے کا خدشہ تھا لیکن ہم نے کورونا میں حساس حالات دیکھتے ہوئے صورتحال پر قابو پایا۔ ہم کسان اور کاشت کار کو بلاسود قرضہ فراہم کر رہے ہیں اور ایک گھر کی تعمیر کے لیے بلاسود 27 لاکھ روپے کا قرض دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری آمدن ،ٹیکس اور برآمدات میں اضافہ ہورہاہے، ہم صنعتوں کی بحالی کی طرف گامزن ہیں، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ کے ہر ضلع میں لوگوں کوصحت کارڈ ملے گا، جو غریب اورسفید پوش دونوں کے لیے ہے۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گلگگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں لوگوں کو صحت کارڈ ملے گا، انہوں نے کہا کہ 3 ماہ میں پورے پنجاب میں صحت کارڈز دے دیے جائیں گے جبکہ بلوچستان میں بھی صحت کارڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دنیا کے امیر ترین ممالک میں بھی یونیورسل ہیلتھ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا منشور پارٹی کا اسلامی ریاست بنانا ہے اور اسلامی ریاست سے مراد ریاست مدینہ ہے۔ جب پارٹی شروع ہوئی تو ہمارا منشور واضح تھا جبکہ پارٹی کی بنیاد رکھی تو اس وقت بھی لوگوں کی فلاح کا سوچا تھا۔

مشہور خبریں۔

الجولانی اور ٹرمپ کے ریاض میں ملاقات کے تین اہم استراتیجک مقاصد

?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: علیرضا مجیدی، مغربی ایشیا کے امور کے ماہر، نے ایک تجزیاتی

اربعین کی مشی میں عدم تحفظ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا: عراقی فوج

?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:    آج جمعہ کو ایک بیان میں عراقی جوائنٹ آپریشنز

مہنگائی کی شرح میں اضافہ سے عوام پریشان

?️ 17 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں ماہانہ17ہزار کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی

ایران پر واشنگٹن-برلن دراڑ; جرمنی سے امریکی افواج کا انخلا ایک سیاسی پیغام رکھتا ہے

?️ 2 مئی 2026سچ خبریں: جرمنی میں امریکی فوجی موجودگی کو کم کرنے کے پینٹاگون

مولانا فضل الرحمٰن کی کراچی آمد، قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان

?️ 3 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان آج

190ملین پاﺅنڈ کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلا م آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاﺅنڈ کیس

اسرائیل کا غزہ کے باشندوں کو جبری نقل مکانی کا منصوبہ

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق، اسرائیل فی الوقت

سینیٹ اجلاس: سینیٹر کا امریکا کی پاکستانی اداروں پر پابندی کا معاملہ اٹھانے کا مطالبہ

?️ 19 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے