🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی کیلئے حکومت عدلیہ کیساتھ بھرپور تعاون کرے گی، انصاف کی فراہمی کیلئے معاشرہ جدوجہد کرتاہے، جس معاشرے میں قانون کی بالادستی ہووہ کامیاب ہوجاتاہے، ملک آزادعدلیہ کی وجہ سے ہی ترقی کرسکتا ہے ملک میں خوشحالی قانون کی بالادستی کےبغیرممکن نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں 93 عدالتوں کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھ دیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 25سال پہلےپارٹی کاآغازکیاتواس کانام انصاف کی تحریک رکھا، ہم دیکھتےتھے پاکستان آگے جاتے ہوئے پیچھے جانا شروع ہوگیا،ترقی کررہاتھاترقی کی مثال بن گیاتھا لیکن بنگلادیش ہم سےآگےنکل گیا، بھارت ترقی میں آگےنکل گیا اور قانون کی حکمرانی نہ ہونےکی وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ انصاف کا بول بالا کرنےکےلیےسیاست میں قدم رکھا، مطالعہ کرناچاہیےکہ ریاست مدینہ کیسی قائم ہوئی، عرب قوم جس کی کوئی حیثیت نہیں تھی اس نے دنیا پر حکمرانی کی، 4میں سے 2خلیفہ وقت عدالت میں پیش ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارےملک میں دوپاکستان شروع ہوگئے ہیں ، ماضی کی لیڈرشپ کو فکر ہی نہیں تھی کہ لوگوں کو انصاف ملے، طاقتور ہمیشہ قانون سے اوپر رہناچاہتاہے جبکہ مہذب معاشرہ طاقتور کو قانون کے نیچے لیکر آتاہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 25سال سے کہہ رہاہوں ملک تب آگے بڑھے گا جب آزادعدالتیں ہوں، وکلا نے قربانیاں دیں بڑی زبردست جدوجہد کی گئی لیکن عدلیہ بحالی تحریک کےجونتائج آنےچاہیے تھے وہ نہیں ملے۔
عمران خان نے مزید کہا انصاف کی فراہمی کیلئے معاشرہ جدوجہد کرتاہے، جس معاشرے میں قانون کی بالادستی ہووہ کامیاب ہوجاتاہے، ملک آزادعدلیہ کی وجہ سے ہی ترقی کرسکتا ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سب سے بڑااثاثہ ہیں، اوورسیز پیسہ کما کر پلاٹ لیتےتھے ،2سال بعد آتےتوقبضہ ہوچکاہوتاتھا، انصاف نہ ملنےسے معاشرے میں قبضہ گروپ پروان چڑھتے ہیں، یورپ میں قانون ہے اس لئے وہاں قبضہ گروپ نہیں ہیں۔
انصاف کی فراہمی سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان نے معاشرے کی بہتری کیلئے اہم فیصلے دیئے، 1960سے 2010تک اسلام آباد میں جتنی ڈیولپمنٹ ہوئی اتنی ترقی2010سے 2021میں ہوئی، ملک کو سرسبز بنانا اب ہماری قومی ضرورت بن گئی ہے ، انصاف کی فراہمی کیلئے حکومت عدلیہ کیساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ طاقتور قانون سے اوپر رہتا ہے ہمیں کمزور کو انصاف فراہم کرنا ہے ، معاشرے کو تعلیم اور صحت کیساتھ انصاف بھی فراہم کرنا ضروری ہے، ڈویلپمنٹ اور سرمایہ کاری تب ہوتی ہے جب ملک میں انصاف ہو، ہم سمجھتے ہیں قانون کی بالادستی سے ہی سرمایہ کاری آتی ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا اسماعیل ہنیہ اور فؤاد شکر کی شہادت کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے؟
🗓️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں، شہید
ستمبر
تہران اور ریاض کا مفاہمت کی جانب ایک اور اہم قدم
🗓️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی
اپریل
صہیونی جاسوسی ایجنسیوں کے سربراہان کا اردن کا دورہ
🗓️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:اردن کے محاذ کھلنے کے بارے میں فکرمند صہیونی حکومت نے
دسمبر
لبنان میں سعودی نواز پارٹی کی شرارت؛ ایندھن ذخیرہ کرنے سے لے کر امونیم نائٹریٹ اسٹوریج تک
🗓️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:لبنان کی القوات اللبنانیه پارٹی کے ایک رہنماکے ہاتھوں و ایندھن
ستمبر
پچھلے24 گھنٹے میں کتنے صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں؟صیہونی فوج کا اعلان
🗓️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے غزہ کے خلاف جنگ میں گزشتہ 24
جنوری
یمن جنگ کے بارے میں یواے ای کا اہم اعتراف
🗓️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی اتحادی یمن میں جنوبی عبوری کونسل کی
اپریل
بلوچستان: ژوب کینٹ پر مسلح دہشت گردوں کا حملہ ناکام
🗓️ 17 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسلح
جولائی
ڈالر کی اونچی اڑان میں سیاسی صورتحال کا بڑا ہاتھ ہے، مفتاح اسمعٰیل
🗓️ 20 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمعٰیل نے کہا ہے کہ اس
جولائی