حکومت جون میں فلم پالیسی کا اعلان کرے گی

فواد چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ ماہ جون میں بنائی گئی فلم پالیسی کا اعلان کرے گی۔فواد چوہدری سے قبل سابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اکتوبر 2020 میں بتایا تھا کہ فلم پالیسی بنالی گئی ہے اور اس کا نفاذ مارچ 2021 تک کردیا جائے گا۔

تاہم مارچ کو دو ماہ گزر جانےکے باوجود فلم پالیسی کا اعلان نہیں کیا جا سکا تھا اور اب فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ ماہ تک پالیسی کا اعلان کردیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں وزارت اطلاعات و نشریات کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نئی فلم پالیسی میں فلموں پر تمام بڑے ٹیکسز ختم کردیے جائیں گے۔

وزیر اطلاعات و نشریات کے مطابق نئی پالیسی میں فلم اور ڈراما صنعت کو کئی فوائد دیے گئے ہیں، جن سے دونوں فیلڈز کو فائدہ ہوگا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ نئی فلم پالیسی کے سینما انڈسٹری پر دیرپہ بہترین اثرات ہوں گے۔

ان سے قبل وزارت اطلاعات و نشریات کی ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ فواد چوہدری سے پاک فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (پی ایف پی اے) کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین (ر) سلیم باجوہ بھی موجود تھے۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران نئی فلم پالیسی کے اعلان سمیت فلم و ڈراما انڈسٹری کو بڑے ٹیکسز سے چھوٹ دینے سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ستمبر 2020 میں سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی سفارشات کے بعد فلم انڈسٹری کی بحالی کی منظوری دیتے ہوئے فلم پالیسی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد وزارت اطلاعات و نشریات نے دیگر وزارتوں اور اداروں کے ساتھ مل کر پالیسی پر کام شروع کیا تھا اور اکتوبر 2020 میں شبلی فراز نے بتایا تھا کہ فلم پالیسی بن چکی ہے اور اسے 2021 کی پہلی سہ ماہی تک نافذ کیا جائے گا۔

تاہم مارچ تک فلم پالیسی کو نافذ نہیں کیا جا سکا تھا جب کہ گزشتہ ماہ اپریل میں متعدد اداکاروں کی جانب سے ڈراما پروڈیوسرز سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ پرانے ڈرامے کو دوبارہ نشر کرنے پر اداکاروں کو بھی دوبارہ معاوضہ دیں تو اس پر سینیٹ کی اطلاعات و نشریات کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین فیصل جاوید خان نے شوبز پالیسی میں مذکورہ معاملے سے متعلق ترمیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر کی جانب سے شوبز پالیسی میں قانون سازی کی ترمیم کے اعلان کے بعد اداکاروں نے ان کی تعریف بھی کی تھی۔

خیال کیا جا رہا تھا کہ شاید فیصل جاوید خان کی جانب سے شوبز پالیسی میں ترمیم کے اعلان کی وجہ سے فلم پالیسی کے اعلان میں تاخیر ہوئی ہوگی اور اب فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ جون میں پالیسی نافذ کردی جائے گی۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے شوبز انڈسٹری کو 1992 میں ہی صنعت کا درجہ دے دیا تھا، تاہم اس ضمن میں کوئی نمایاں قانونی سازی، پالیسی یا ضوابط کا نفاذ نہیں کیا گیا تھا، جس وجہ سے انڈسٹری بعض بحرانوں کا شکار ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کی قرارداد پر سلامتی کونسل میں آج ووٹنگ متوقع

?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:سلامتی کونسل آج غزہ میں فوری، غیرمشروط اور مستقل جنگ بندی

اٹمر بن گوئیر نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کیا

?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر Itamar Benguir نے آج

لندن میں فلسطین کی حمایت پر 400 افراد گرفتار

?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: برطانیہ، جو کہ اظہار رائے کی آزادی کا دعویٰ کرتا

سری لنکا میں نہ رکنے والا سیاسی بحران

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:سری لنکا میں جاری سیاسی بحران دن بدن بڑھتا جا رہا

احساس راشن کارڈ کے ذریعے غریبوں کوسبسڈی دیں گے: وزیراعظم

?️ 13 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس راشن

کراچی: ’ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا‘، پہلی بار پیکا ایکٹ کے تحت شہری پر مقدمہ درج

?️ 10 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف

مزید 5 ممالک کے شہریوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی

?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر

احسن اقبال پاکستانی سیارہ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کیلئے چین روانہ

?️ 29 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے