حکومت انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا کامعاملہ آج پارلیمنٹ میں پیش کرے گی

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فنڈز جاری کرنے کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں اجلاس دو گھنٹے سے زائد جاری رہا، اجلاس سے قبل کوئی ایجنڈا جاری نہیں کیا گیا تھا۔

ریاض پیرزادہ، ساجد طوری، مولانا عبدالواسع، ہاشم نوتیزئی اور امیر مقام سمیت کابینہ کے بیشتر ارکان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ لاہور سے سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس کے دوران پنجاب الیکشن فنڈز کے علاوہ سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 سے متعلق معاملات حل کرنے کی حکمت عملی زیر بحث آئی۔

اجلاس میں شریک ایک فرد نے کہا کہ کابینہ اس تجویز پر متفق نہیں ہو سکی کہ سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے فیصلے کی خلاف ورزی پر کسی بھی منفی فیصلے کو روکنے کے لیے فنڈز جزوی طور پر جاری کر دینے چاہیے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں وفاقی حکومت سے پنجاب میں انتخابات کے لیے 10 اپریل تک 21 ارب روپے جاری کرنے کو کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس نے اس معاملے پر اپنی مشاورت وسیع کرنے کا فیصلہ کیا اس معاملے کو پارلیمنٹ کو بھیج دیا ہے جس کا مشترکہ اجلاس پیر کی سہ پہر کو ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس نے جمعہ کو قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں کی بھی منظوری دی تاکہ عسکریت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے۔

مذکورہ فرد کہا کہ ایک موقع پر سرکاری عہدیداروں کو کابینہ کے ارکان کے درمیان کچھ آف دی ریکارڈ بحث کے لیے اجلاس سے باہر بھیج دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ارکان نے پارلیمنٹ کی بالادستی پر سمجھوتہ نہ کرنے اور صدر عارف علوی کے خلاف سخت گیر طرز عمل کی تجویز پیش کی جنہوں نے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 پر دستخط کرنے کے بجائے اسے واپس بھیج دیا تھا۔

اس تناظر میں کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انتخابات کرانے کو تیار نہیں، وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے نارووال میں کہا کہ ملک میں ایک ساتھ انتخابات اکتوبر کے مہینے میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دوسرے صوبوں سے پہلے انتخابات کرانے سے مشکلات پیدا ہوں گی اور ملک کو 1971 جیسے انتخابات کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

دریں اثنا وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج (پیر) کو دوبارہ ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔

حکومتی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ یہ کوئی راز کی بات نہیں کہ شریف برادران 14 مئی کو صوبے میں انتخابات کرانے کے چیف جسٹس کی زیرقیادت تین رکنی بینچ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے کے موڈ میں ہیں۔

مشہور خبریں۔

کورونا کا قہر جاری، مزید 146 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) دنیا بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے

حیران کن ابتدائی نتائج، نواز شریف’وکٹری اسپیچ’ کیے بغیر ماڈل ٹاؤن سے جاتی امرا روانہ

?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)انتخابی نتائج سامنے آنے کا شروع ہوتے ہی مسلم

200 یونٹس استعمال کے ریٹ کا 201 یونٹ پر یکدم بدل جانا مصیبت ہے، سعد رفیق

?️ 9 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر

جنگ بندی پر عمل کرنے کے بجائے سعودی اتحاد وقت ضائع کر رہا ہے: صنعاء

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:    یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے

اوگرا کی لائسنس یافتہ اداروں کو ڈیجیٹل پیمنٹ اختیار کرنے کیلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن

?️ 28 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپنے

الجزیرہ نے مقبوضہ کشمیرمیں مشتبہ اموات پر بھارتی حکام کے بیانیہ کو مسترد کردیا

?️ 8 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) الجزیرہ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں غیر قانونی طور

سام سنگ گلیکسی ’ایس 25‘ سیریز کے چار فون پیش کیے جانے کا امکان

?️ 14 جنوری 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ

صیہونیوں کی پرامید جنگ بندی سے لے کر لبنان میں محتاط ماحول تک

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی ایلچی آموس ہاکسٹین بیروت کے دورے کے بعد بدھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے