?️
کراچی: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت آئی پی پیزسے متعلق حقیقی اقدامات نہیں کررہی،آئی پی پیز سے متعلق صرف دکھاوے کی باتیں کی جا رہی ہیں،جب یہ معاہدے کررہے تھے تب انہیں کیپسٹی پیمنٹ کا سوچنا چاہیے تھا، معاہدوں کے دوران بہت غلطیاں کی گئیں۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے رہنماءعوام پاکستان پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ جو آئی پی پیزپاکستانیوں کی ہیں انہیں دباؤ میں لایا جاسکتا ہے، غیرملکی کمپنیوں کودباومیں نہیں لایا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ کیپسٹی پیمنٹ بارے معاملہ بانی پی ٹی آئی دورمیں ری نیگوشیٹ ہوچکا ہے۔شہبازشریف حکومت آئی پی پیزسے متعلق صرف دکھاوے کی باتیں کررہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہورہی ہے۔
ریٹیلرزسے یہ ٹیکس نہیں لے سکتے باتیں ریفارمز کی کرتے ہیں۔مفتاح اسماعیل کا گفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ حکومت کی چھوٹی سوچ ہے۔
منی بجٹ ضرورآئےگا۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہورہی ہے۔ حکومت کومنی بجٹ نہیں لانا چاہیے۔ کیا تنخواہ دارطبقے پرمزید ٹیکس لگا کر انہیں مارنا ہے؟ حکومت اپنے اخراجات کو کم کرے۔حکومت کو چاہئے کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرے ۔ حکومت نے عام آدمی پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی ہے ۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی گفتگو کرتے ہوئے عام پاکستان پارٹی کے رہنماءمفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو بند کرنا ممکن نہیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے مطالبہ کیاتھا کہ آئی پی پیز معاہدے عوام کے سامنے رکھے جائیں اور گھریلو صارفین کےلیے بجلی بلوں میں 24 فیصد ٹیکس ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا تھاکہ پاکستان میں ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جو عوام کےلیے ہو تاکہ ملک چل سکے۔ مسئلہ قومیت نہیں بلکہ صرف غربت ہے۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہاتھا کہ قانون کی عملداری چاہتے ہیں تاکہ سب ایک قانون کے ساتھ چلیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے حالات کی ذمہ دار ریاست ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کو سرکاری زمین غریب ہاریوں کو دے دینی چاہیے۔ کچی آبادیوں کو ریگولیٹ کریں تاکہ مکان میسر آسکیں۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ: میں کم جونگ ان سے ملنا چاہتا ہوں
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جنوبی کوریا کے ہم
اگست
مسجد اقصیٰ میں 65000 فلسطینیوں کی نماز جمعہ میں شرکت
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں: ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کی طرف سے عائد پابندیوں
فروری
نیپرا کی صارفین کے اخراجات بڑھانے پر حکومت کی بجلی سے متعلق پالیسیوں پر شدید تنقید
?️ 4 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نے حکومت کی جانب سے بجلی پیدا
جنوری
حزب اللہ کی تفصیلی کارروائیوں سے صہیونی دشمن پریشان
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سرکاری ترجمان محمد عبدالسلام نے
جنوری
جنوبی کوریا کے مستعفی وزیر دفاع کی خودکشی کرنے کی کوشش
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:یونہاپ نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کے مستعفی وزیر دفاع کی
دسمبر
قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بارے میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی فون کال کی تفصیلات
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صیہونی حکومت کے وزیر اعظم
اکتوبر
شام میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں، عراق کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ
?️ 15 نومبر 2025 شام میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں، عراق کی سلامتی کے
نومبر
کینیڈا نے بھی پوٹن خاندان کا بائیکاٹ کیا
?️ 20 اپریل 2022سچ خبریں: کینیڈا کی وزارت خارجہ نے یوکرین کے بحران کے سلسلے
اپریل