حکمران اتحاد کو پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر قانونی مشکلات کا سامنا

?️

لاہور: (سچ خبریں) حکمران اتحاد کو پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر آئینی اور قانونی رکاوٹوں کا سامنا ہے،4 ماہ سے جاری پنجاب اسمبلی اجلاس کی وجہ سے عدم اعتماد کی تحریک پیش نہیں کی جا سکتی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ حکمران اتحاد کو وزیراعلٰی پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد یا اعتماد کے معاملے پر حکمران اتحاد کو آئینی اور قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع پنجاب اسمبلی کے حوالے سے بتایا گیا کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کیلئے اسمبلی کا جاری اجلاس ختم کرنا ضروری ہے۔رولز آف پروسیجر کے تحت اجلاس ختم کرنے کا اختیار صرف اسپیکر کے پاس ہے جبکہ تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے بھی رواں سیشن کا خاتمہ ضروری ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے صوبائی اسمبلیوں سے نکلنے کے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بتایا کہ تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے،اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے،سندھ اور بلوچستان اسمبلی سے مستعفی ہونے کی تاریخ پر غور کیا جائے گا۔ ان فیصلوں سے پاکستان کی 64 فیصد نشستیں خالی ہو جائیں گی اور عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گی۔ قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت کے خاتمے کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے،پنجاب حکومت کو جمہوری انداز میں رخصت کریں گے،پنجاب کے وزیر اعلٰی کا فیصلہ پی ڈی ایم قیادت کرے گی۔

پنجاب میں کوئی چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کام کرنے کو تیار نہیں،پنجاب حکومت آئینی حدود سے تجاو کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عدالتی فیصلے کی بنیاد پر کھڑی ہے،ق لیگی ایم پی ایز اپنے صدر کی ہدایت پر ووٹ دیں تو پنجاب حکومت ختم ہو جائے گی۔پی ٹی آئی پنجاب حکومت کے وسائل سے ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر حج کے بارے میں اہم اعلان کردیا

?️ 13 جون 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر حج

چین، روس اور ایرانی ہیکرز اے آئی ٹولز استعمال کررہے ہیں، مائیکروسافٹ کا انکشاف

?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: مائکروسافٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روس،

بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب

?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی

رانا ثناء اللہ کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو

?️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے

ٹرمپ: میں کم جونگ ان سے ملنا چاہتا ہوں

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جنوبی کوریا کے ہم

فوجی بغاوت کے بعد گیبون کی امداد روکنے کا منصوبہ

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ جب تک

 صیہونی حکومت کی شام کے بحران سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش  

?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یسرائیل کاتز نے شام میں

سویڈن کی الٹی گنتی شروع

?️ 2 اگست 2023سچ خبریں:سویڈن کی حکومت نے منگل کو اعلان کیا کہ انتہا پسندوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے