حنیف عباسی کا تہران استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان

حنیف عباسی

?️

لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ تہران استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو دوبارہ بحال کی جا رہی ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، ریلوے سٹیشنز کی صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے، ریلوے نظام میں جدت لانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، ریلوے سٹیشنز پر کیفے ٹیریا اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد تہران استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو دوبارہ بحال کی جا رہی ہے، ریکوڈک منصوبے کے لیے چار سو کلومیٹر تک نیا ٹریک بچھایا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ٹریک کی موجودہ کل لمبائی آٹھ سو چوراسی کلومیٹر ہے، روہڑی تا کراچی ٹریک کی بہتری کے لیے ورلڈ ایشین بینک سے دو ارب ڈالر کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے اور یہ منصوبہ جولائی 2026ء تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ایم ایل ٹو منصوبے پر بھی غور و خوض ہو رہا ہے، جبکہ کراچی سٹیشن کی توسیع لاہور سٹیشن سے کئی گنا بڑھ چکی ہے، شالیمار ایکسپریس کے افتتاح کے لیے وزیرِ اعظم سے سات نومبر کی تاریخ مانگی گئی ہے جب کہ رحمان بابا ایکسپریس کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی کارگو ایکسپریس سروس سے اب تک 3.5 ارب روپے سے زائد آمدنی حاصل ہوئی ہے، 23 مارچ 2026ء تک 160 نئی ویگنز نظام میں شامل کر لی جائیں گی جو مقامی سطح پر تیار کی جا رہی ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سیمنٹ انڈسٹری کو بھی ریلوے نیٹ ورک کا حصہ بنایا جا رہا ہے، لاہور تا راولپنڈی ٹرین کے تیسرا ریک 31 اکتوبر تک اور چوتھا ریک 19 نومبر تک مکمل ہو جائے گا، اس کے علاوہ 26 ریلوے پلاٹس کی اوپن آکشن اور 48 گوداموں کو آؤٹ سورس کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

صارفین سے جولائی میں استعمال شدہ بجلی پر 2.07 روپے فی یونٹ اضافی وصول کرنے کی درخواست

?️ 23 اگست 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) یکم جولائی سے یکساں ٹیرف میں 26 فیصد

ترکی اور سعودی عرب کے درمیان اہم فوجی معاہدہ

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: سعودی وزارت دفاع نے اس ملک اور ترکی کے درمیان

یورپی یونین حزب اللہ کو دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالے : امریکی کانگریس

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:  امریکی ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی نے یورپی یونین

ریاستہائے متحدہ میں روزانہ ریکارڈ توڑنے والے اومیکرون مریض

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:  اب تک 67 ملین سے زیادہ امریکی کووِڈ 19 سے

پاکستانی گلوکارہ نے امریکا میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

?️ 15 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے امریکا میں بڑا اعزاز

الاقصیٰ طوفان کا جیو پولیٹیکل زلزلہ

?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: آپریشن الاقصیٰ طوفان نے مسئلہ فلسطین کو حاشیے سے بلند

امام خامنہ ای کے بیانات میں "امریکی کرائے کے فوجیوں کو روندنے” کی وضاحت

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: قطر نے خاص طور پر امام خامنہ ای کے بیانات کی

کیا مغربی ممالک روس کو شکست دے سکتے ہیں؟

?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے کارنیگی فار انٹرنیشنل پیس تھنک ٹینک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے